معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا، معاہدے پر دستخط وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کیے
پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور کی رپورٹ
ملک کے 25 پاسپورٹ دفاتر سے مختلف سالوں میں ہزاروں پاسپورٹ چوری ہوئے، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ قاضی کا پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں جواب؛ 32 ہزار674 پاسپورٹ چوری ہوئے، آڈٹ حکام
آئی ویریفائی پاکستان کی ٹیم کی جانچ پڑتال سے پتا چلا کہ یہ ویڈیو آزاد جموں و کشمیر میں آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے اور جاری ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی ) ویکسی نیشن مہم سے اس کا کوئی تعلق نہیں
ہر مون سون میں سیلاب زندگیوں کو تباہ کر دیتے ہیں، ہر خشک موسم میں ملک پیاسا رہتا ہے لیکن ملک میں بہتری لانے کی ذمہ دار یونیورسٹیز و متعلقہ ادارے پالیسیز بنانے میں مکمل ناکام ہیں۔
محکمہ موسمیات کی زیادہ ترخبریں غلط نکل آتی ہیں، میر منور علی؛ ہم بارش کا سن کر چھتری لیکر نکلتے ہیں تو بارش ہی نہیں ہوتی، شازیہ مری؛ کسی دن محکمہ موسمیات چلتے ہیں اور سسٹم کا جائزہ لے لیتے ہیں، چیئرمین کمیٹی
پاکستان میں عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن پی ایس اے آر بی کی سست روی سے تاخیر کا شکار ہے، جس سے وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن پر سوالات اٹھنے لگ گئے۔
ملزم شبیر احمد تنولی اور مالک مکان اعجاز کے خلاف عارضی رہائشی ایکٹ کی دفعات کے تحت سرکار کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج، مجموعی مقدمات کی تعداد 7 ہوگئی۔
گزشتہ روز بتایا گیا بیٹی نے پھندہ لگالیا ہے تاہم بچی کے سر پر چوٹ ،منہ اور جسم پر تشدد کے نشانات تھے، پولیس افسر نے بیٹی کی تصویر تک نہیں لینے دی، بچی خودکشی نہیں کرسکتی، والد
متوفیہ کی شناخت 49 سالہ رخسانہ کے طور پر ہوئی، جوڑا گاڑی میں اے سی چلا کر بیٹھا تھا، دھواں اندر داخل ہونے سے موت ہوئی، تشدد یا گلا گھوٹنے کےے شواہد نہیں ملے، پولیس
لاکھوں افراد اب بھی خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں پانی، بجلی، صحت جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں، لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ
اسکول انتظامیہ کا طالبعلم پر غیر اخلاقی حرکت کرنے، طالبعلم کی والدہ کا ٹیچر کے رشتہ دار پر بیٹے کو مارنے کیلئے پستول لانے کا الزام، ڈائریکٹریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کا شکایت موصول ہونے پر کارروائی کا اعلان
چیف جسٹس ہمارے زیر التوا مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی کریں، عدلیہ ماتحت عدالتوں پر نظر رکھتی تو ہمارے 3 لوگوں کو 100 سال کی سزا نہ ہوتی، پشاور میں گفتگو
خیبرپختونخوا کی قربانیوں سے باقی ملک دہشتگردی کی آگ سے محفوظ ہے، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
گھوٹکی میں کچے کے 100 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع، پنجاب حکومت نے جلالپور پیروالا سے 24 ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا، گڈو اور سکھر پر آئندہ 36 گھنٹے اونچے درجے کا سیلاب برقرار رہے گا، ایف ایف ڈی
سیلاب کے آغاز پر ہی سندھ حکومت نے اپنی تیاری شروع کردی تھی، 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ تھا، اسی حساب سے صوبہ سندھ نے اپنی تیاری مکمل رکھی، مراد علی شاہ
ڈیزاسٹر کیلئے پیسہ دینے والے ممالک خود موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کا شکار ہیں، ہماری استعداد اقوام متحدہ کی فراہم کردہ معلومات سے زیادہ بہتر ہے، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
داماد بسلسلہ روزگار دوسرے گاؤں میں رہتا ہے، اسکے چھوٹے بھائی نے 2 دوستوں کے ساتھ چائے میں نشہ آور دوا ملا کر بیٹی کو بے ہوش کر کے گینگ ریپ اور غیر فطری جنسی عمل کا نشانہ بنایا، والدہ کا الزام
5 ماہ ہوگئے، آپ لوگوں سے تقرری کے رولز نہیں بنے، عدالتی عملہ آپ کو دے دیتے ہیں جو ایک رات میں رولز بھی بنا لے اور دستخط بھی کروا لے، دوران سماعت وکیل سے مکالمہ
سیکورٹی فورسز کا خضدار میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن، مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
واقعہ کارگر گاؤں میں پیش آیا، جوڑے کے گھر نذرآتش، ویڈیو بنانے والے افراد کے مکانات بھی جلادیے گئے، صوابی میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا غیرت کے نام پر قتل
کنکشن فیس، ڈیمانڈ نوٹ جمع کرانے والے صارفین کو ترجیح دی جائے گی، تاہم انہیں سیکیورٹی کا فرق ادا کرنا ہوگا اور خصوصی آر ایل این جی سپلائی معاہدے پر دستخط کرنے ہوں گے، وزارت توانائی
موجودہ نصف سال کیلئے خالص منافع 6 ارب 80 کروڑ روپے رہا، گزشتہ سال اسی مدت میں قبل از ٹیکس خسارے کا سامنا تھا، حکومت پی آئی اے کی نجکاری کی کوششوں میں مصروف
بچی کے والد کی جانب سے مقدمہ درج کرانے سے انکار پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی تشدد اور پھندا لگاکر قتل کرنے کی تصدیق کی گئی۔
آئین کے آرٹیکل 77 کے تحت صرف پارلیمنٹ کو ٹیکس عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے، 2015 اور 2022 میں عائد کیا گیا سپر ٹیکس مالی اختیارات کے درست استعمال کی ایک مثال ہے، وکیل ایف بی آر
بنوں میں دہشتگردوں نے میریان تھانے اور مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے جاری رہا، دہشت گرد لاشوں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہوگئے، 3 اہلکار زخمی ہوئے، آر پی او
درخشاں تھانے کی حدود سی ویو اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، مرد کی لاش کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، خاتون کی شناخت نہ ہوسکی۔