غفلت برتنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جب ہ مشتعل ہجوم نے کوچ کو آگ لگا دی، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سڑک پر رش تھا، ایس ایچ او تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا
ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلہ دیشی بری فوج کے سربراہ جنرل وقار الزمان، سربراہ بحریہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، ڈی جی پی آر
چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کی مدت پانچ برس ہوگی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کی جگہ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ قائم کیا جائے گا، وزیر قانون
فل کورٹ اجلاس کل نماز جمعہ سے قبل ہوگا، فل کورٹ اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم پر بات ہوگی، سپریم کورٹ کے 3 ججز نے فل کورٹ اجلاس کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا۔
بطور احتجاج نہیں بلکہ اپنا فرض سمجھتے ہوئے خط لکھ رہا ہوں، آئین تقاضا کرتا ہے کہ سپریم کورٹ اس کا تحفظ کرے، عوامی اعتماد کو بچانے کے لیے فوری فل کورٹ اجلاس بلایا جائے، جسٹس صلاح الدین پنہور
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں سری لنکن کرکٹ ٹیم نے اپنا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی کی سینیٹ میں گفتگو
دہشت گردی کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں کی گئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود نے دیا، سیکیورٹی ذرائع
ڈسٹری بیوشن باکس غیر فعال تھا، 6 نومبر کو چوری رپورٹ ہونے سے قبل کرین کھمبے پر کام کررہی تھی، بلندی اور وزن کے باعث کسی شخص کا اسے چوری کرنا ممکن نہیں، ڈی جی آئی جنوبی
صارفین اب اپنے آئی پی ایڈریسز یا موبائل نمبروں کی علیحدہ رجسٹریشن کیلئے پی ٹی اے سے رابطہ کیے بغیر ان لائسنس یافتہ فراہم کنندگان سے براہِ راست وی پی این سروسز آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں، پی ٹی اے
27ویں ترمیم کی اضافی شقیں سینیٹ سے منظور، بل کے حق میں 64، مخالفت میں 4 ووٹ آئے، آرٹیکل 6 غداری سے متعلق ہے، اگر کوئی طاقت سے آئین کو پامال کرتا ہے تو کوئی عدالت توثیق نہیں کرے گی، وزیر قانون
پولیس نے چھاپہ مارکر بیٹے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی، اہلیہ صفیہ بی بی نے وجہ پوچھی تو کندھے پر بٹ مارا گیا، ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئیں، مدعی مقدمہ ریاض باجوہ
کسٹمز انفورسمنٹ نے بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا، منشیات بس میں نصب انورٹرز میں چھپائی گئی تھی، کارروائی کے دوران مسلح شخص کی کسٹمز عملے پر اندھا دھند فائرنگ، نقصان نہیں ہوا۔