فلم کی کاسٹ میں ہانیہ عامر کی شمولیت پر ہونے والی بحث اور بھارت میں سیاسی ردعمل نے پاکستانی شائقین کی دلچسپی مزید بڑھا دی اور اسی دلچسپی نے انہیں فلم دیکھنے پر آمادہ کیا۔
ہانیہ عامر کی فلم میں شمولیت کے بعد، فلم کے پروڈیوسرز اور خاص طور پر بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو بھارتی فلم سازوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔
لابوبو کے مداحوں میں صرف عام لوگ ہی نہیں، بلکہ کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں، جن میں ریانا، کم کارڈیشین، دعا لیپا اور کے-پاپ بینڈ بلیک پنک کی گلوکارہ لیسا بھی شامل ہیں۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ’لو گُرُو‘ ایک ماہ کے اندر ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگی اور اگر ایسا ہوا تو یہ فلم ہمایوں سعید کی پہلی فلم ہوگی جو نیا ریکارڈ بنائے گی۔
فلم کے میکرز کے مطابق ’لو گُرو‘ کو شائقین کی جانب سے زبردست ردِعمل مل رہا ہے اور فلم کی کامیابی لالی ووڈ سینما کی بحالی کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دی جارہی ہے۔
عید الاضحیٰ پر پاکستان کی تینوں مسلح افواج اور رینجرز اہلکاروں کے ساتھ مزاحیہ ٹی وی پروگرام نشر کیا گیا، جس میں فوجی اور رینجرز اہلکاروں نے ہلکی پھلکی باتیں کیں۔
’لو گُرو‘ کو اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے، فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتو اور پنجابی تڑکے والا مزاح بھی شامل ہے، جو شائقین کو خوب پسند آرہا ہے۔
سینما اور باکس آفس ذرائع کے مطابق دونوں فلموں کے کئی شوز ہاؤس فل جا رہے ہیں جب کہ دونوں فلموں سے ہی متعدد اسکرینز نے پہلی بار فلمیں دکھانے کی شروعات کی۔
’کرے کرے‘ کو علی ظفر کے ہمراہ شینا زبان کے گلوکار سلمان پارس نے مل کر گایا ہے جب کہ گانے کی ویڈیو میں گلگت بلتستان کی ثقافت اور خوبصورتی کو بھی دکھایا گیا ہے۔