سلمان علی آغا کی 44 گیندوں پر 63 رنز کی عمدہ اننگز بھی پاکستان کو ہار سے بچا نہ سکی، دشمانتھا چمیرا نے 20 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایشان مالینگا 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
شائع27 نومبر 202509:48pm
ماضی میں ٹیمیں بھارت آکر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے گھبرایا کرتی تھیں لیکن 12 مہینوں میں دوسری بار وائٹ واش کے بعد بھارت کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں مشکل دن ہیں اور شاید سخت فیصلے کرنے پڑیں، سابق کرکٹر
چیف سلیکٹر اوپل تھرانگا نے اصرار کیا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ سلیکٹرز تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی اور یوں وہ 26 سال بعد بھارت میں کوئی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔
پاتھم نیسانکا نے برق رفتار58 گیندوں پر 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹائیگرز کے لیے جیت کو آسان بنایا، ٹاپ آرڈر بیٹر نے اننگز کے دوران 11 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے۔
گھٹنوں کے بل ٹیم چلانے کے بجائے پاؤں پر کھڑے ہو کر اسے کھو دینا پسند کروں گا، جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنا میرے لیے ہمیشہ فخر کی بات رہی ہے، سماجی رابطے کی سائٹ پر علی ترین کا جذباتی پیغام
اس مقام تک پہنچنا ایک حیرت انگیز احساس ہے کیوں کہ پاکستانی ہونے کے ناطے بچپن میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا کیریئر اتنا طویل ہوگا، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر کا تقریب سے خطاب
پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان 2015 میں 10 سالہ معاہدہ ہوا تھا، ابتدائی طور پر 5 فرنچائزز سے معاہدہ ہوا اور 2 سال بعد ملتان سلطانز کا بھی اضافہ کیا گیا۔
عاطف، ثمین رانا نے قلندرز کو دنیا بھر میں ایک معتبر برانڈ بنانے کیلئے انتہائی محنت کی، جاوید آفریدی نے زلمی برانڈ کو پاکستان کی سب سے متحرک فرنچائزز میں تبدیل کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا، محسن نقوی
بیسٹ آف فائیو فریمز کا مقابلہ پاکستان نے 2-3 سے جیتا، قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو شکست سے دو چار کیا۔
دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 5 سیشنز کھیل کر بھارت کیخلاف 489 رنز بنائے، متھو سوامی نے شاندار 109 اور مارکو یانسن نے عمدہ 93 رنز کی اننگز کھیلی۔
فاسٹ باؤلر کی اگلے میچ میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی کلیئرنس سے مشروط ہوگا اور حتمی اعلان فٹنس رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا، ترجمان پی سی بی
25 سالہ ریڈی نے رواں سال اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، جب انہوں نے نارتھ امریکا ٹی20کپ میں امریکا کیلئے 4 ٹی20 میچز کھیلے تھے، انہیں الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
اسپنرز صفیان مقیم اور سعد مسعود نے نپی تلی باؤلنگ سے لنکن بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں، عبید شاہ، احمد دانیال اور شاہد عزیز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
محمد گلزار نے ترکیہ کے رفعت گیداک کو 4-5 کے اسکور سے شکست دے کر تمغہ اپنے نام کیا، کوالیفائنگ راؤنڈ میں قومی پہلوان نے افغانستان کے اقبال احمد کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، جواب میں بھارتی ٹیم بھی مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز ہی بنا سکی۔
زلزلے سے اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑی اور شائقین محفوظ رہے، کھلاڑی اور میچ آفیشلز تقریباً 3 منٹ تک پچ کے قریب جمع رہے، صورتحال معمول پر آنے کے بعد میچ دوبارہ شروع کردیا گیا۔
فاسٹ باؤلر بریڈ ایونز نے صرف 9 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رچرڈ ناگرآو ا نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، سری لنکن کپتان ڈاسن شاناکا 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
گزشتہ ہفتے پی ایس ایل نے تصدیق کی تھی کہ نئی دو فرنچائز ٹیموں کے نام حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے منتخب کیے جائیں گے۔
پاکستان میں مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ خوش آئند ہے، صورتحال پاکستان میں امن و استحکام کا ثبوت ہے، سہ فریقی سیریز میں شائقین بہترین مقابلے دیکھیں گے، شہباز شریف
ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے، اگر مجھے پاکستان کے لیے کھیلنے کا موقع مل رہا ہے تو میں اسے کبھی نہیں ٹھکرا سکتا، پریس کانفرنس
گزشتہ ایک ماہ میں ہم نے پی ایس ایل مینجمنٹ کو کئی ای میلز بھیجیں، اپنی ویلیوایشن اور ری نیوول لیٹر کا مطالبہ کیا،جو ہر دوسری ٹیم کو مل چکا ہے، لیکن ہمیں کوئی جواب نہیں ملا، علی ترین