خطے میں بالخصوص پاکستان کے اندر دہشت گرد سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھارت کے دستاویزی شواہد پر مبنی کردار سے دنیا واقف ہے، طاہر اندرابی
شائع03 جنوری 202602:26pm
پاکستان میں سپر مون 3 جنوری کی شام 5 بج کر 51 منٹ پر طلوع ہوگا، اس وقت اس کی روشنی 99.8 فیصد ہوگی، اور یہ 3 اور 4 جنوری کی راتوں میں مسلسل نظر آتا رہے گا، سپارکو
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے، آرڈیننس کے ذریعے دارالحکومت میں وارڈز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے یا چھیڑنے کی کوشش اور مجرمانہ سازش کے دو الزامات میں سخت عمر قید کی سزا سنائی۔
سال میں 699 حملے ہوئے جن میں ایک ہزار 34 افراد جاں سے گئے، سب سے زیادہ تشدد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دیکھا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
پاکستان صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے ہونے والی علاقائی کاوشوں کو اہم سمجھتا اور تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کا خواہاں ہے، ہفتہ وار بریفنگ
’افغانستان پوسٹ ریٹرن مانیٹرنگ سروے رپورٹ‘ کے مطابق ایران سے واپس آنے والے افغان عموماً زیادہ تعلیم یافتہ اور خوراک و رہائش کی بہتر حالت میں ہیں جبکہ پاکستان سے آنے والے افغان شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، زیادہ تر مزدو اور قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
سال 2026 کے تناظر میں اقوام متحدہ کے ادارے نے مطالبہ کیا کہ خصوصی طور پر این ایف سی فارمولے، قومی منصوبہ بندی اور مالیاتی فیصلوں میں آبادی کو شامل کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی لائی جائے۔
پولیو ویکسینیشن کی 5 ملک گیر مہم چلائی گئیں، جسس کے نتیجے میں پولیو کے رپورٹ ہونے والے کیسز 2024 میں 74 سے کم ہو کر 2025 میں 30 رہ گئے جبکہ ستمبر کے بعد ملک بھر میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔
20 جنوری 2026 سے تمام مراکز پر فیشل ریکگنیشن پر مبنی بایومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا آغاز ہوگا، شہری 20 روپے فیس ادا کر کے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔
29 مارچ 2026 سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں چلائی جائیں گی، یہ پروازیں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 سے آپریٹ کی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے
مقدمے کا بنیادی مقصد اپیل کنندہ کو مسلسل قید میں رکھنا، ملکی سیاست میں ان کی شرکت روکنا اور ان کے سیاسی کردار و اثر و رسوخ کو محدود کرنا ہے، دائر اپیل میں موقف
پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعہ 133 بی کے تحت سزا اور فیصلہ سنائے جانے کے بعد فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے 40 دن کی مہلت حاصل تھی۔
صدر یو اے ای کے ہمراہ وزرا اور سینئرحکام پرمشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے، دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ
دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فجر کے بعد مساجد میں قائداعظم، ملک کے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
فنانس ڈویژن نے اسٹیٹ بینک اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے زرعی فنانسنگ میں انقلاب لانے کے لیے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ذرخیزی‘ کا آغاز کردیا ہے۔
نئی دہلی کی جانب سے حالیہ خلاف ورزیاں محض ایک مثال ہیں، بھارت مسلسل ایک منظم انداز میں سندھ طاس معاہدے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسحاق ڈار کی سفارتی برادری کو ہنگامی بریفنگ
بینچ نے جسٹس جہانگیری کو ہدایت دی کہ وہ تقرری اور توثیق کے وقت غیر معتبر قانون کی ڈگری رکھنے کے باعث فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں، وزارتِ قانون کو بھی انہیں جج کے طور پر ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت۔
پاکستان ان تبدیلیوں کو انتہائی تشویش اور سنجیدگی سے دیکھتا ہے، یہ بھارت کی جانب سے بغیر پیشگی اطلاع دریائے چناب میں یکطرفہ طور پر پانی چھوڑنے کی طرف اشارہ کرتی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
خواتین، بزرگوں اور پُرامن مظاہرین پر کیمیکل ملا پانی پھینکا گیا، جسمانی تشدد کیا گیا اور متعدد کارکنوں کو زبردستی گرفتار کیا گیا، مرکزی شعبہ اطلاعات پی ٹی آئی