مرنے والوں میں 3 خواتین اور ایک 7 سال کا بچہ بھی شامل، بغدادی کے علاقے میں خستہ حال عمارت گرنے کے بعد ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا آپریشن دوسرے دن بھی جاری۔
جلوس روایتی راستوں نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، ڈینسو ہال سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ گیا، مرکزی جلوس کیلئے پولیس کے مجموعی طور پر 7 ہزار 507 افسران و جوانوں نے فرائض انجام دیئے۔
واقعہ بغدادی کے علاقے میں پیش آیا، ملبے میں دبے افراد کی چیخ و پکار، 20 سے زائد افراد کئی گھنٹوں تک ملبے میں دبے رہے، تنگ گلیوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
14 ہزار 546 پولیس اہلکار مجالس کیلئے اور 35 ہزار 116 اہلکار جلوسوں کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے، جبکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے مزید 14 ہزار اضافی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، شرجیل میمن
پورے ملک میں کس مرکزی شاہراہ پر چنگچی رکشے چلتے ہیں؟ رکشے بند نہیں کیے صرف مرکزی شاہراہوں پر پابندی لگائی ہے، اب شہر میں کہیں چارجڈ پارکنگ نہیں ہوگی، سینئر وزیر کی پریس کانفرنس
کراچی میں تقریباً 60 ہزار چنگچی رکشے چل رہے ہیں، مشاورت کے بغیر پابندی لگادی گئی ہے، اس پابندی سے غریب رکشہ ڈرائیورز اور متوسط طبقہ متاثر ہو رہا ہے، چنگچی رکشہ ایسوسی ایشن
عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں نوجوان موسیٰ وسیع اللہ سے ملزمان نے نئی موٹرسائیکل چھینی، موبائل فون مانگنے پر نوجوان نے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا، دوسرے ملزم نے فائرنگ کردی، نوجوان موقع پر چل بسا۔
بیٹے کے خواجہ سرا افراد سے دوستانہ تعلقات تھے، بیٹے کو کئی بار ان سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی، مگر وہ باز نہ آیا، بجلی کے جھٹکے دینے کے بعد بیلچے کے وار کرکے قتل کردیا، ملزم کا اعتراف
ڈیفنس فیز 8 سی ویو وال کے قریب پولیس نے موٹرسائیکل پر پولیس یونیفارم پہنے 6 افراد کو روکا، سروس کارڈ طلب کیا تو موجود نہیں تھا، پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔
ایران پر حملے کا حکم امریکی صدر نے اپنے آئینی اختیارات کے تحت دیا، انہیں استثنیٰ حاصل ہے، پاکستان سے باہر ہونیوالے جرائم پر ملکی قانون کے تحت مقدمہ نہیں ہوسکتا، عدالت
ٹریڈنگ کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 807 پوائنٹس یا 0.62 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 151 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس پر بند ہوا
اورنگی مومن آباد چوک کے قریب مقتول غوث الدین رشتہ داروں کےساتھ بیٹی کے گھر آیا تھا، داماد فرار، ملزم کا والد اور ایک رشتے دار زیر حراست، اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس حکام
ساؤتھ زون پولیس نے چھاپوں اور مقابلوں کے بعد گرفتار کیے گئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا، دیگر وارداتوں میں بھی ملوث نکلے، تکنیکی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، ایس ایس پی جنوبی
رواں سال صرف کراچی سے ملیریا کے 547 اور ڈینگی کے 260 کیسز رپورٹ ہوچکے، جابجا گندگی کے انبار اور صفائی و اسپرے مہم کے فقدان اور بارشوں کے پانی نے صورتحال مزید سنگین کردی۔
مجرموں کو جولائی 2021 میں جامشورو سے منشیات لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے سزا سنائی، مجرموں کو 2 سال اضافی قید کے ساتھ 5،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
کے تھری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے تعطل سے یومیہ 350 ملین گیلن پانی کی قلت، لانڈھی، کورنگی، ناظم آباد، نیو کراچی کو سپلائی متاثر، زیر مین کیبل کی مرمت میں بارش کا پانی رکاوٹ ہے، کے الیکٹرک
گریڈ 1 سے 22 تک کے سندھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 70 فیصد اضافہ، تمام مذکورہ گریڈز کے ملازمین کو 50 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ
5 جولائی تک پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور دیگر مقامار میں موسلادھار بارش متوقع ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث معمول سے زائد بارش ہوسکتی ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے
(ن) لیگ نے حکومت کا حصہ بننے کی دعوت نہیں دی، مستقبل میں کوئی تجویز دی گئی تو پارٹی غور کرے گی، پی ٹی آئی سیاسی حقیقت، عمران خان منفی سیاست چھوڑ دیں، پریس کانفرنس
ہمیں سائبر خطرات کو اُسی طرح سنجیدگی سے لینا ہوگا جس طرح ہم جسمانی خطرات کو سنجیدہ لیتے ہیں، آئی بی اے اور نیشنل سرٹ کے اشتراک سے کراچی میں کانفرنس سے خطاب
دبئی سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی، پرواز میں 170 سے زائد مسافر سوار تھے، پرندوں کی موجودگی محفوظ فلائٹ آپریشن چیلنج بن گئی۔
ٹاسک فورس نے گٹکے کے کارخانے پر چھاپے میں رقم برآمد کرکے شاہ فیصل پولیس کے حوالے کی تھی، مقدمے میں 1500 روپے برآمدگی ظاہر کی گئی، سامان بھی غائب، برآمدگی کی ویڈیو موجود ہے، ذرائع
کھارادر میں عمارت کی چھت کا ایک حصہ گرا، پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش جاری، لاہور پرانی انارکلی میں گھر کی چھت گرنے سے 5، راولپنڈی میں 6 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو حکام
جاوید ناگوری کے بھائی عبداللہ کو لیاری کھڈا مارکیٹ، راہگیر کو کلفٹن میں کرنٹ لگا، جمعرات کو بارش شروع ہونے کے بعد کرنٹ سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہوگئی۔
والد اسکریپ خریدنے کا کہہ کر گئے تھے، مدعی مقدمہ، اغوا کاروں نے مغوی کی برہنہ تشدد زدہ ویڈیو اہلخانہ کو بھیجی، 2 کروڑ تاوان، 2 آئی فونز کا مطالبہ کیا ہے، پولیس حکام