کچھی کینال منصوبہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے زرعی انقلاب لائے گا اور براہ راست ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
آر ٹی سی قلات سے اہلکاروں کو لے جانے والی بس کو کنڈ مسوری کے قریب آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، اہلکار بی این پی کے دھرنے کی سیکیورٹی پر مامور تھے، ترجمان بلوچستان حکومت
میتیں زاہدان میں پاکستان کے قونصل جنرل کے حوالے کردی گئیں، تفتان بارڈر کراسنگ پر حکام کو آج میتیں مل جائیں گی، آبائی علاقوں تک بھیجنے کے انتظامات مکمل
سردار اختر مینگل کی زیر صدارت کانفرنس میں ریاست کی 'سخت گیر' پالیسی مسترد، 1948 میں بلوچستان کے پاکستان کیساتھ الحاق کی دستاویز سے متعلق آئینی تحفظ پر عمل درآمد کا مطالبہ۔
عبدالغفور حیدری اور مولانا واسع کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیپلز پارٹی ہمارے دھرنے کے مقام پر جلسہ کرکے دکھائے، اخترمینگل کا چیلنج
صوبے کے عوام کو نوازشریف سے مسائل کےحل کی امیدیں ہیں،نواز شریف بلوچستان جاکر لوگوں سے ملاقات کریں گے، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد گفتگو
ضلع گوادر میں بھی دفعہ 144 نافذ، کسی فرد یا گروہ کو لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انتظامیہ
حکمران سازش کے تحت عوام کو نفرت کے راستے پر ڈالنا چاہتے ہیں، ساجد ترین ودیگر کی پریس کانفرنس، اختر مینگل کا لکپاس میں دھرنا جاری رکھنے، تمام اضلاع میں دھرنے دینے کا اعلان
انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم سربراہ بی این پی نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا، ترجمان شاہد رند
’اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے‘، اختر مینگل سے اسپیکر قومی اسمبلی کا رابطہ، ایاز صادق نے وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔
بی این پی مینگل، نیشنل پارٹی، پی ٹی آئی، اے این پی، وکلا برادری کی جانب سے طاقت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش پر تنقید، حکومت کے اختر مینگل سے مذاکرات جاری
خواتین سمیت تمام اسیران کو رہا نہ کیا گیا تو ہم کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ شروع کر دیں گے، اپنا واضح موقف حکومت کو پیش کرچکے اور اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، سردار اختر مینگل
بلوچستان کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہباز شریف کا لاہور میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات میں اظہار خیال، سیکیورٹی، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
کل رات سے بلوچستان میں تمام سیلولر نیٹ ورکس اور وائی فائی بند کر دیے گئے، اس بلیک آؤٹ کا واحد مقصد مظلوموں کی آواز کو خاموش کرنا ہے، سربراہ بی این پی۔مینگل
سادہ لباس میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ہمارے لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی، لیکن پرامن مارچ کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، سردار اختر مینگل
گوادر میں رات گئے مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ بند کرکے کم از کم 5 افراد کو قتل کردیا، کلمت میں شناختی دیکھنے کے بعد 4 افراد کو بس سے اتار کر گولیاں ماری گئیں۔