مظفر گڑھ اور علی پور میں پنجاب حکومت کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری، سکھر بیراج کے قریبی کچے کے علاقے، کشمور، سیہون، ٹھٹہ میں بھی آبادیاں ڈوب گئیں، نقل مکانی شروع
اپ ڈیٹ15 ستمبر 202512:21pm
آن لائن سسٹم کے ذریعے ٹرانسپورٹرز کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ دفتر آئے بغیر روٹ پرمٹس کے اجرا یا تجدید کے لیے درخواست دے سکیں، وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن
دریاؤں میں پانی کی صورتحال معمول پر آنے تک سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، پارٹی رہنما متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم کردار ادا کریں، پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا بیان
توڑی بند اور کے کے بند گڈو بیراج کے کمزور مقامات ہیں، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات کرلیے ہیں، 30 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا، کشمور میں گفتگو
گڈو بیراج پر اونچے، سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، اور عوام کےجان و مال کے تحفظ کیلئے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے، صوبائی وزیر اطلاعات
سکھر میں کچے کے 3 فیصد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع، 75 ہزار افراد اور 3 لاکھ مویشی ریسکیو، گھوٹکی میں بھی متعدد دیہات زیر آب، ریلا سیہون کی جانب بڑھنے لگا، نوابشاہ میں 20 دیہات ڈوب گئے۔
پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجےکا سیلاب، بندوں کو مضبوط بنانے کا کام جاری، سیلابی پانی میں محصور گاؤں کے لوگوں کا احتجاج، محکمہ موسمیات کی بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی
بہاولنگر میں چک سنتیکا کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے 160 کلومیٹر طویل دریائی پٹی متاثر، ایک لاکھ 75 ہزار افراد متاثر، کبیروالا میں بھی مائی صفوراں بند میں شگاف پڑنے سے 46 دیہات زیر آب آگئے۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، سندھ ہائیکورٹ کے جج خالد شاہانی کے بیٹے حنین طارق کو 2014 میں قتل کیا گیا تھا
عدالتی افسران اور عملہ اپنے ذاتی، کاروباری مفادات کو فروغ دینے کیلئے عہدے کو استعمال نہ کریں، فرینڈ ریکوئسٹ قبول کرنے میں احتیاط سے کام لیا جائے، مراسلہ
موسلا دھار بارشوں سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوا اور شہری مشکلات کا شکار ہوئے، رات لتھ ڈیم کا پانی ایم نائن موٹروے پر آیا جس سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، مختلف مقامات سے درجنوں افراد کو ریسکیو کیا گیا، وزیراطلاعات سندھ
عمارت کا گراؤنڈ فلور دھنسے سے زمین اور دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کو سیل کردیا؛ عمارت سےتمام افرادکوبحفاظت نکال لیا گیا تھا، مرتضیٰ وہاب
بھارتی ہائی کمشنر نے دریائے ستلج میں ہائی فلڈ الرٹ جاری کردیا، دریائے ستلج میں پھر بڑے سیلاب کا خدشہ، ملتان کو بچانے کیلئے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔
امیدواروں کی دستبرداری کے بعد حتمی فہرست شائع کردی گئی، دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے پرامن، شفاف اور آزادانہ انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، اعجاز انور چوہان
صوبے کے شہری، نشیبی اور ساحلی علاقوں میں پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، حب ڈیم اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے، آصف علی زرداری
بھارت کے ڈیموں میں پانی کی سطح بلند نہیں ہورہی، کسی نئے آبی ریلے کی اطلاع بھی نہیں دی گئی، سندھ سے 8 ستمبر کی دوپہر 8 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرے گا، عرفان کاٹھیا
گڈو بیراج پر اس وقت اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 22 ہزار 777 کیوسک اور سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 23 ہزار 800 کیوسک ہے، محکمہ آبپاشی سندھ
برطانیہ کی مجموعی امداد 95 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی، جس کے ذریعے ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کی جا رہی ہے، برطانوی ہائی کمیشن
5 ستمبر بروز جمعہ اور 6 ستمبر بروز ہفتہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، اس دوران سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹی فکیشن جاری