چند اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور ہم انہیں جلد از جلد ختم کرانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، ہمیں توقع ہے کہ یہ پابندیاں جلد ہٹا دی جائیں گی۔ ادارے کا بیان
شائع29 نومبر 202511:33pm
4 روزہ انٹرنیشنل باکسنگ میلے میں مجموعی طور پر 21 فائٹس ہوئیں، جس میں 15 ممالک سے 44 باکسرز نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد چیمپیئن شپ میں شرکت کی۔
تحریک انصاف اور ملک دشمن اس وقت ایک پیج پر ہیں، امریکا میں پاکستان کے خلاف قرارداد منظور کروانا کونسی حب الوطنی ہے؟ وفاقی وزیر کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو
کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل کیا جائے، امریکا کی غلامی اختیار کرکے ہم نے خود کو تباہ کرلیا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے موجودہ حالات بھی اسی کا نتیجہ ہیں، لاہور میں اجتماع عام سے خطاب
لاہور شہر کا اے کیوآئی 479 سے کم ہوکر 277 پر آگیا، اے کیو آئی میں بہتری حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے، ماحول دشمن سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب
خاتون کے سابق مذہب کی بنیاد پر گھر پر چھاپے مارے گئے، آئین کے مطابق پولیس اہلکار تحفظ فراہم کرنے، ریاست میاں بیوی کی زندگی اور آزادی کے تحفظ کی پابند ہے، درخواست گزار
ضمانت کے بعد ملزم 25 پیشیوں کے باوجود ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوا، وکیل صوبائی وزیر، چیف جسٹس عالیہ نیلم کا اظہار برہمی، قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
پنجاب کی عدالت عالیہ کے سینئر جج نے اپنا استعفیٰ منظوری کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیا، 27 ویں ترمیم کے بعد فاضل جج کے تبادلے کا امکان تھا، ذرائع
عدالتوں، ججوں کی رہائش گاہوں، وکلا بار اور ججوں کی نقل و حرکت کے لیے پہلے سے موجود سیکیورٹی نظام کا جائزہ لے کر اسے مزید مضبوط کریں، ان اقدامات کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا، سی پی او لاہور
لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مکمل الرٹ، شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈولفن اسکواڈ اور پیرو فورس کو اضافی گشت کی ہدایات جاری، فیصل کامران
83 سال عمر پائی، ڈاکٹر عارفہ کو کل خاندانی قبرستان کیولری گراؤنڈ لاہور میں سپردِ خاک کیا جائے گا، نمازِ جنازہ کا وقت بعد میں بتایا جائے گا، بھانجی امینہ کمال کی گفتگو
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے معین رضا قریشی سمیت دیگر کی درخواست پر پنجاب حکومت، سیکریٹری بلدیات سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے جواب طلب کرلیا
ایک ماہ کیلئے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کرنے کی تجویز، ٹریفک پانچ منٹ کیلئے بھی رُکنا نہیں چاہیے، واسا کے ترقیاتی کاموں کے باعث لاہور میں مٹی اور دھول ہے، عدالت
پاکستان آنے والے یاتری سکھ مذہب کے بانی گورو نانک کے 556ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد ہونے والے 10 روزہ تہوار میں شرکت اور مقدس مقامات کا دورہ کریں گے۔
سیاسی جماعت نہیں بلکہ ریاست سُپر ہوتی ہے، مگر انہوں نے خود کو آئین، قانون اور ریاست سے بالاتر سمجھا، اور یہ رویہ کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں، سابق ٹکٹ ہولڈرز کی لاہور میں پریس کانفرنس
حالیہ سیلاب نے بُرے طریقے سے صوبے کو متاثر کیا، متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کرنے کے بعد متعلقہ خاندانوں میں ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا، عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس میں گفتگو
اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی جانب سے علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائی کی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت عمر طارق اور فہد عرفان کے نام سے ہوئی ہے، ایف آئی اے حکام
عدالت نے معروف یوٹیوبر سعدالرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی سے رشوت لینے کے مقدمے میں این سی سی آئی اے کے گرفتار افسران کا مزید تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا
درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سعد الرحمٰن کو گرفتار کرنے سے قبل غیر قانونی ایپس کے فروغ سے متعلق تحقیقات میں پیش ہونے کیلئے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔