ہفت روزہ میگزین کی جانب سے توہین آمیز کارٹون شائع کرنے پر استنبول میں جھڑپیں شروع ہوگئیں، پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
246 بھارتی پاکستان، 463 پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید کاٹ رہے ہیں، بھارت سے سزا مکمل کرنیوالے پاکستانیوں کی رہائی اور وطن واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ٹرمپ نے انہیں کمیونسٹ جنونی کہا ہے اور اب خبریں ہیں کہ مسحور کُن مسکراہٹ والے یوگینڈا کے 33 سالہ تاریک وطن زہران ممدانی کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
ہیکرز کا وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز، ٹرمپ کی وکیل لنڈسے ہیلیگن، مشیر راجر اسٹون اور سابق اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کی ای میلز پر مشتمل تقریباً 100 گیگا بائٹس کے ڈیٹا کی موجودگی کا دعویٰ
اگر یہ سبسڈیز نہ ہوں، تو ایلون مسک کو شاید اپنا کاروبار بند کرکے واپس جنوبی افریقہ جانا پڑے، الیکٹرک گاڑیاں ٹھیک ہیں، لیکن ہر کسی کو خریدنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔
کانگریس کے بل کے حق میں ووٹ دینے والے ارکان کو شرم آنی چاہیے! اگر یہ میری زندگی کا آخری کام بھی ہو تو میں انہیں اگلے سال پرائمری انتخابات میں ہرواؤں گا، ریپبلکن کو ’پورکی پگ پارٹی‘ قرار دیدیا
تجارتی وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت جواد پال کر رہے ہیں، وفد امریکا کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریگا،مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہونے کی توقع ہے۔
ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر میں 2004 سے نافذ ’قومی ہنگامی حالت‘ کو ختم کر دیا، شام عالمی معیشت کا حصہ بن سکے گا، خطے میں ایران کا اثر زوال پذیر، بشار الاسد پر پابندیاں برقرار رہیں گی
ہم سلامتی کونسل کے کام میں اصولی اور متوازن نقطہ نظر لائیں گے،کثیرالجہتی نظام کو مضبوط کرنے اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں، مستقل مندوب عاصم افتخار کی ڈان سے گفتگو
سوشلسٹ پارٹی کے سابق سیکریٹری سانتوس سرڈان پر بدعنوانی، منی لانڈرنگ، اور مجرمانہ سازش جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ سابق وزیرِ ٹرانسپورٹ کو بھی تحقیقات میں شامل کر لیا گیا۔
کیا ہمیں ایک بار پھر ڈائیلاگ میں مصروف کر کے دوبارہ حملے کیے جائیں گے ؟ امریکا کو اس اہم سوال پر اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی، ڈپٹی وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی
ٹرمپ کی ٹیم کے اعلیٰ حکام واشنگٹن میں موجود رون دیرمر پر زور دیں گے کہ وہ غزہ پر حملے ختم اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کیلئے معاہدہ کریں اور حماس کے مکمل خاتمے کی پالیسی کو موخر کردیں، اسرائیلی میڈیا
امریکی صدر روز ویلٹ صہیونی ریاست کے قیام کے خلاف تھے جبکہ ان کے قریبی ساتھی نے کہا کہ اگر 1945ء میں روز ویلٹ کا انتقال نہ ہوتا تو اسرائیل وجود میں نہ آتا۔
اس زوال میں بڑا حصہ زعفرانی سوچ سے متاثر، جاہل، بیوقوف اور خود پسندی کا شکار مین اسٹریم میڈیا کا ہے، جس میں ریپبلک اور این ڈی ٹی وی جیسے چینلز پیش پیش ہیں، بھارتی تجزیہ کار
بھارتی سافٹ ویئر کے ذریعے ایرانی فوجی نظام میں دخل اندازی، اسرائیل کو کنٹرول کی سہولت دی گئی، صہیونی دشمن کو ایرانی جوہری سائنسدانوں کی حساس معلومات تک رسائی ملی، رپورٹ
وکلا نے آئندہ 2 ہفتے تک گواہی سے استثنیٰ طلب کیا تھا تاکہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد کی سیکیورٹی صورتحال اور غزہ میں جاری لڑائی پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
نوازش علی ہنجرا دہشت گردی، قتل اور اغوا کے 23 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ ہارون اقبال ایک علیحدہ سنگین کیس میں مطلوب تھا، دونوں کو پاکستان کی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔