آسام میں چائے کے باغیچوں سے لے کر ملتان میں آم کے باغات تک، موسمیاتی تبدیلی سب کو یکساں متاثر کررہی ہے تو ایسے میں ہم سب کا ردعمل بھی مشترکہ ہونا چاہیے۔
فوری نوعیت کے معاملات کی وجہ سے ہمیں اہم معاملات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ اگر ہم نے فوری کام نہ کیا تو ممکن ہے کہ کچھ ہفتوں کے اندر ہم یہ موقع گنوادیں گے۔