اگرچہ غیرملکی سفارتکار تحمل کا مظاہرہ کرنے کو کہہ رہے ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان جتنی گہری بداعتمادی ہے، وہ فون کالز یا بیک چینلز پیغامات کے ذریعے ختم نہیں ہوسکتی۔
پاکستان نے 5 طیارے گرا کر اپنی خودمختاری پر حملے کا سخت جواب دیا، اب امید کرتے ہیں کہ نئی دہلی پیغام سمجھ گیا ہو اور ایسی مزید ہتک آمیز کوتاہیاں نہ دہرائے۔