ملزمان نے درجنوں پاکستانیوں کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے یورپ روانہ کیا تھا، ملزم دیگر ملزمان سمیت بدنام زمانہ افریقی انسانی اسمگلر ابوبکر سے رابطہ میں تھا، ترجمان ایف آئی اے
نوجوان سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت خاص طور پر محتاط رہیں، ایسا کوئی مواد نہ شیئر کریں جس سے فرقہ وارانہ عقائد یا مقدس علامات کو ٹھیس پہنچے، ڈی پی او ساہیوال
پابندیوں کے نظام میں نئی اور ابھرتی ہوئی خطرات کو شامل کرنے کے لیے ضروری ترامیم کی جائیں، اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا بیان
ہمارا دشمن پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم سمیت دیگر منصوبوں میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش کو بڑھائیں گے، شہباز شریف
ٹیکس ادا کرنے والا ہر شہری ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے، عوام اور ٹیکس جمع کرنے والوں کے درمیان بے اعتمادی بڑھ رہی ہے جس کو کم کرنا ہمارا مقصد ہے، راشد محمود لنگڑیال
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوجائے گا، عوام میں پہلے ہی خریداری کی سکت نہیں رہی، اب ایک ہی حل ہے عوام گھر چھوڑ کر سڑکوں پر بیٹھ جائے، اجمل بلوچ
رواں سال صرف کراچی سے ملیریا کے 547 اور ڈینگی کے 260 کیسز رپورٹ ہوچکے، جابجا گندگی کے انبار اور صفائی و اسپرے مہم کے فقدان اور بارشوں کے پانی نے صورتحال مزید سنگین کردی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں منظوری، پہلے 26 ویں ترمیم پر فیصلہ ہونا چاہیے، جسٹس منصور کا اعتراض، پی ٹی آئی ممبران، وزیر قانون پختونخوا کا بھی رائے سے اتفاق
246 بھارتی پاکستان، 463 پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید کاٹ رہے ہیں، بھارت سے سزا مکمل کرنیوالے پاکستانیوں کی رہائی اور وطن واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
جون کے سیشن میں متاثرہ پرچوں میں شریک ہونے والے طلبہ کو نومبر کے امتحانات میں بغیر فیس کے دوبارہ شرکت کا موقع فراہم کر رہے ہیں، جون کے نتائج کے اجرا کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی، سی آئی ای
شہری کے شناختی کارڈ نمبر کو ہی میڈیکل ریکارڈ نمبر بنایا جائے گا، ڈاکٹرز فوری طور پر مریض کے ماضی کے طبی ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، صحت سہولت پروگرام کے ڈیٹا سینٹر کا دورہ
متاثرہ طالبات احمد پورشرقیہ میں امتحان دے کر واپس جارہی تھیں، واقعہ وین میں موجود ایل پی جی گیس کے سلنڈر میں لیکیج کے باعث پیش آیا،4 طالبات ہسپتال سے فارغ
متاثرہ لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں ملزم کو غلط طور پر نامزد کرنے کا اقرار کیا، سب انسپکٹر قمر اعجاز نے فارنزک لیب کو نمونے بھیجتے وقت اپنا نام بھی غلط لکھا، تفصیلی فیصلہ جاری
وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا، وزیراعظم نے ڈیڑھ ہفتہ قبل فضل الرحمٰن سے ملاقات کرکے ان کے بیٹے پر حملے، اغوا کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا تھا
محکمہ توانائی سندھ اور ریلوے 75 ارب روپے خرچ کریں گے، بن قاسم اسٹیشن سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر ریلوے لائن بھی بچھائی جائے گی، کوئلہ بیرون ملک برآمد کیا جائے گا۔
علاقے میں فائرنگ اور دھماکے، بینک، متعدد سرکاری گاڑیاں اور املاک نذرآتش، 16 سالہ نوجوان جاں بحق، 7 زخمی، فورسز کی جانب سے محاصرہ کرنے پر دہشتگرد پسپا ہوگئے، ترجمان بلوچستان حکومت
مجرموں کو جولائی 2021 میں جامشورو سے منشیات لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے سزا سنائی، مجرموں کو 2 سال اضافی قید کے ساتھ 5،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
دہشتگرد حسین احمد اور انعام عرف تورو تحصیل دومیل میں مارے گئے، اسلحہ اور دستی بم برآمد، اہلکاروں کو لونگ خیل میں ڈیوٹی پر جاتے ہوئے شہید کیا گیا، حملہ آور شہید اہلکاروں کا اسلحہ بھی لے گئے۔
زلزلے کی گہرائی 14 کلومیٹر اور مرکز جنوب مغرب لاہور تھا، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ، شیخوپورہ، مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ میں بھی زلزلہ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
دہشت گرد حملوں اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت 273 مختلف پرتشدد واقعات میں شہریوں، سیکیورٹی اہلکاروں اور کالعدم عناصر سمیت کم از کم 615 افراد لقمہ اجل بنے اور 388 زخمی ہوئے۔
کے تھری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے تعطل سے یومیہ 350 ملین گیلن پانی کی قلت، لانڈھی، کورنگی، ناظم آباد، نیو کراچی کو سپلائی متاثر، زیر مین کیبل کی مرمت میں بارش کا پانی رکاوٹ ہے، کے الیکٹرک
آئین یا قانون میں کوئی ایسی پابندی نہیں جو غیر مسلم خواتین کو عمومی یا مخصوص نشستوں پر انتخاب لڑنے سے روکے، مسلم لیگ (ن) کی سونیا آشر کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد
ایف بی آر نے نظر ثانی شدہ آر ڈیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سمندری خوراک، پھل اور سبزیوں پر آر ڈیز برقرار ، اقدام نے ٹیرف پالیسی ریفارم منصوبے پر سوالات اٹھا دیئے، برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ
عدالت عالیہ کے جسٹس فاروق حیدر کا ملزمہ کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم، صنم جاوید کو سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے سربراہان کیخلاف پوسٹس پر گرفتار کیا گیا تھا