کراچی سے اسلام آباد تک پی آئی اے کی پرواز کا شاندار تجربہ رہا، وہ جلد ہی پی آئی اے کے ذریعے براہ راست مانچسٹر کا سفر کریں گی، جین میریٹ کی ویڈیو میں گفتگو
صوبے میں اعتماد کی بحالی اور تنازع کے حل کے لیے سیاسی مکالمہ اور انسانی حقوق کی پاسداری ناگزیر ہے، پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کا بلوچستان کو درپیش انسانی حقوق کے بحران پر تشویش کا اظہار
یہ ایوان غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی فوجی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام اور ایک سنگین انسانی بحران پیدا ہوا ہے، قرارداد کا متن
اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز احتجاج پر خواتین سمیت 16 کارکنان کے خلاف 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، لاہور پولیس نے ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 129 کارکنوں کو گرفتار کرکے 10 مقدمات درج کرلیے۔
ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن نے غیر قانونی طریقے سے ملک سے اربوں روپے باہر بھیجے، گروپ کے اعلیٰ افسران حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
کربلا زیارات پر جانا ہمارے ایمان کاحصہ ہے، ہمارا احتجاج سیاسی مفاد نہیں بلکہ مذہبی اور آئینی حق کے تحفظ کے لیے ہے، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجا ناصر عباس کی پریس کانفرنس
صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی والے معاملہ کی دادرسی ہونی چاہیے، سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں صحافی طارق ورک پر پنجاب پولیس کے تشدد پر وزیر اطلاعات کا ردعمل
مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 145 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔
واقعے کا مقدمہ مقتول مظہر عباس کےوالد کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا، ایف آئی آر میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل، واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے تھے
احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے پارٹی میں اس پر بات کروں گا، توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
ملزمان کیخلاف سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے، کارکنان سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوسکا، تمام کارکنان روڈ پر کھڑے تھے کسی پر تشدد نہیں ہوا کوئی روڈ بلاک نہیں ہوا، وکیل صفائی
متاثرہ خاندان کراچی سے اسکردو کے سوک ویلی میں کچورا کے تفریحی دورے پر آیا تھا، واقعہ گزشتہ دوپہر دریا میں رافٹنگ کے دوران پیش آیا، خاتون کی لاش نکال لی گئی، شوہر کی تلاش جاری
حکومت کا رویہ غیر جمہوری ہوتا جارہا ہے، عمران خان کیلئے پورے ملک میں لوگ نکلے، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
مالی سال 25-2024 میں حکومتی امور چلانے کے اخراجات کا ہدف 839 ارب روپے تھا، اور نظرثانی تخمینہ 886 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، 24-2023 میں 784 ارب روپے خرچ ہوئے تھے۔
جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے، اگر وہی پاکستان میں ہو، تو کیا ہم اسی طرح خاموش رہیں گے؟ ہمیں ہر حال میں سامنے آنا چاہیے جیسے یہ ہمارے ساتھ ہو رہا ہو، سماجی رہنما
پنجاب کے عوام کیلئے ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے، ایس آر ٹی سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور میں اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر ۔
چینی ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے چینی کمپنیوں کے لیے لاگت میں کمی آئے گی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور اپیل پر فیصلے تک بحریہ ٹاؤن کی 7 اگست کی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل روکا جائے، بحریہ ٹاؤن کی استدعا
92 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، مسلم لیگ کی جانب سے رانا مشہود، حافظ نعمان اور مہر اشتیاق کے کاغذات جمع، غلطی دور کرنے پر حماد اظہر کے کاغذات وصول کرلیں گے، آر او آفس
پہلے شہری آبادی سے دور جانے کا کہا گیا، جس پر عمل کیا، اب شہر کی حدود سے باہر جانے کا حکم جاری کر دیا، عدالت اس حکم کو کالعدم قرار دے، درخواست گزار کا مؤقف۔
شہدا میں لانس نائیک محمود شاہ، سپاہی شاہد، سپاہی رؤف اور ڈرائیو شاہ پور شامل، وزیر داخلہ محسن نقوی کی واقعے کی شدید مذمت، لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار
عدالت عالیہ نے گزشتہ روز ہی بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، ایئرپورٹ پر روکنا توہین عدالت ہے، وکیل نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
10 برس سے ملازمین حکم امتناع پر چل رہے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا، حکم امتناع واپس لے رہے ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سندھ ہائی کورٹ کا جاری کردہ حکم امتناع ختم کردیا
عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا، شبلی فراز اور زرتاج گل نے فیصل آباد کی اے ٹی سی سے سزا پر عبوری ضمانت دینے کی درخواستیں دائر کیں۔
خار میں واقع مدرسہ انوارالعلوم میں علمائے کرام کا اجلاس، جے یو آئی (ف)، جماعت اسلامی، وفاق المدارس عربیہ، تبلیغی جماعت اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت۔
آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے، بزدار کے قریبی بیوروکریٹ نے بیٹوں کی شادی پر 4 ارب کی سلامی وصول کی، وزیر دفاع کا ’ایکس‘ پر پیغام
عوامی فنڈز سے متعلق مقدمات میں خصوصی احتیاط اور مکمل شفافیت کے ساتھ انکوائری کی جانی چاہیے تاکہ خورد برد کی رقم بازیاب کی جا سکے اور ذمہ دار اہلکار کو سزا دی جا سکے، جسٹس عقیل عباسی
داد محمد میرانی گاؤں میں قبیلے کے دونوں گروپوں میں طویل عرصے سے دشمنی تھی، منگل کو ہتھیاروں کیساتھ آمنے سامنے آگئے، گولیاں لگنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔
مقدمہ زخمی خاتون کے ماموں محمد جاوید کی مدعیت میں جمشید کوارٹر تھانے میں درج کیا گیا قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل، زخمی صالحہ تبسم فی الحال بات نہیں کر رہی، مدعی
پی اور آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی فوراً شروع کی جائے گی جبکہ باقاعدہ ملک بدری کا عمل یکم ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہو گا، وزارت داخلہ کا چیف سیکریٹریز کو خط
حملے کے جواب میں اس بار شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی، بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ ہر جگہ سے مارے جاسکتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
حکومت کا روایتی گاڑیوں کی فروخت پر 3 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کے بعد 100 ارب مالیت سے ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک موٹرسائیکلیں، 3 ہزار 170 لوڈر رکشے متعارف کرانے کا فیصلہ
ہوپ کی چیئرپرسن مبینہ قاسم اگبوٹوالا کو ایف آئی اے نے پیر کو ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف امریکی قونصل خانہ سے شکایت موصول ہوئی تھی۔
شیر علی سبزئی اور کانسٹیبل شوکت کی بدنام زمانہ ڈاکو صدام اور نصراللہ کوکری کے ہمراہ پولیس موبائل کیساتھ جدید اسلحہ دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، محکمانہ انکوائری پر معطل کیا گیا تھا۔
واقعہ شاہدرہ کے علاقے میں دولت خان روڈ پر پیش آیا، چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، مرنے والوں میں ندیم، نعمان، اویس اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے، ریسکیو
زکوٰۃ و عشر کے نام پر کوئی رقم بھی کسی سے وصول نہیں کی جائے گی، فورسز کے حامیوں، جاسوسوں کو سزا دیں گے، مقامی قبائل کیساتھ معاہدے کے نکات، انخلا کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
کمیٹی کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں انسداد ہراسانی کمیٹی کی سفارشات پر امراض قلب کے پروفیسر ڈاکٹر عامر بندیشہ اور رجسٹرار ڈاکٹر شرجیل اکرم کو واپس بھیجا گیا۔
سربراہ پاکستان تحریک انصاف کے بیٹے ’صرف والد سے ملاقات‘ کیلئے آئیں گے تو انہیں ویزہ بھی دیا جائے گا اور مکمل سیکیورٹی بھی فراہم کریں گے، مشیر وزیر اعظم