کوارٹرفائنل کے لیے کروشیا اور جاپان کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا، اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور نتیجہ پنالٹی شوٹ پر ہوا۔
اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب سے اپ سیٹ شکست کے بعد لیونل میسی کی ارجنٹینا نے ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کیا اور اب یہ ٹیم عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہے۔
اگر ایران کل کا میچ جیت جاتا تو یہ زیادہ بڑی خبر ہوتی، خصوصاً اس وقت کہ جب ایران اندرونی مسائل کا شکار ہے، اگر ایران پہلی بار راؤنڈ آف 16 میں رسائی حاصل کرلیتا تو حالات کچھ مختلف ہوتے۔