سینئر حکام کی بریفنگ کے بعد پاک بھارت تعلقات پر بات چیت کی گئی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان دفترخارجہ
خصوصی اقدام عوام کی سہولت، رش میں کمی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، ٹرینیں 2 جون سے 4 جون کے درمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی، ترجمان
صدر السیسی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا
14 سالہ متاثرہ لڑکی کو 9 مئی کو ایک مسجد کے واش روم میں لے جایا گیا جہاں چار ملزمان نے مبینہ طور پر اس کی عصمت دری کی، متن ایف آئی آر، صوبائی پراسیکیوٹر جنرل نے نوٹس لے لیا
علمیہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ’مسلم لیگ (ن) سے کسی صورت بات نہیں ہوگی، انہوں نے پاکستان کی اخلاقیات ختم کردیں، ڈیل کی کوئی بات نہیں اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کی خاطر بات کروں گا‘۔
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا، ملاقات میں بھارتی جارحیت کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی پر مسلح افواج کو سراہا گیا۔
جنرل عاصم منیر کو اللہ تعالٰی نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں ان کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا، شہباز شریف
آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کابینہ اجلاس میں ائیرچیف مارشل ظہیر بابر کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔
ریپ کیس میں سزائے موت عمر قید میں تبدیل، اغوا کے مقدمے میں 10 سال قید کو ایک سال کر دیا گیا، جرمانہ بھی برقرار، شریک مجرموں نے جتنی سزا کاٹ لی، وہ کافی ہے، مختصر فیصلہ
اللہ تعالٰی نے پوری قوم کو اتنی بڑی فتح سے نوازا ہے، اب کوئی نہ کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا، 6 مئی کو اڈیالہ جیل میں کوئی ملاقات ہوئی نہ عمران خان کو بریفنگ دی گئی
لاہور پولیس اور پنجاب فارنزک یونٹ کے رکن پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، بانی پی ٹی آئی وکلا کی عدم موجودگی پر ٹیسٹ کروانے جیل کے سیل سے باہر نہیں آئے
جمشید دستی نے اپنے کاغذات نامزدگی پر ایف اے لکھا ہے جبکہ انہوں نے میٹرک اور ایف اے بھی نہیں کیا، بہاولپور یونیورسٹی نے ان کی بے اے اور ایف اے کی اسناد کو جعلی قرار دیا، درخواست گزار
واقعہ اسٹیل ملز موڑ کے قریب پیش آیا، ڈمپر ڈرائیور کی فرار ہونے کی کوشش ٹریفک پولیس اور موقع پر موجود لوگوں نے ناکام بنادی، مشتعل افراد نے ڈمپر کے شیشے توڑ دیے، ڈرائیور پکڑا گیا۔
گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، ترجمان دفتر خارجہ
مخصوص فاصلے پر الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام سے الیکٹرک موٹر سائیکلوں، کاروں اور ٹرکوں کے مالکان کو فائدہ پہنچے گا، سینئر وزیر شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے دورے پر گفتگو
وزیر تعلیم نے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی، اسکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے، فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا، وزیر تعلیم پنجاب
خطرناک ایپس صارفین کی نجی معلومات اور موبائل ڈیٹا چرانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایڈوائزری کا مقصد وزارتوں، اداروں اور عام صارفین کو سائبر خطرات سے محفوظ بنانا ہے، این ٹی آئی ایس بی
شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے، شدید زخمی شہریوں کو 20 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 10 لاکھ امداد ملے گی، 34 کروڑ 30 لاکھ روپے ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائمنٹ اکاؤنٹس میں منتقل
افواج، عوام، حکومت، میڈیا اور نوجوان طبقے پر مشتمل ’آہنی دیوار‘ کا رخ دہشتگردی کے خاتمے کی طرف موڑنا ہے، جس کے بعد ترقی کی نئی منزل کو چھوئیں گے، چینی میڈیا کو انٹرویو
مہم کا مقصد عیدالاضحیٰ کے دوران مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا اور نقد لین دین پر انحصار کم کرنا ہے، مہم 6 جون یا عید کی شام تک جاری رہے گی۔
ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب 14 مئی کو اسکول کے گیٹ پر فائرنگ سے بچی زخمی، والد جاں بحق ہوا تھا، واقعہ ذاتی دشمنی اور لین دین کی وجہ سے پیش آیا، پولیس حکام
ٹریکوما کا خاتمہ پاکستان کے شعبہ صحت کیلئے اہم سنگ میل ہے، ڈی جی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس، مصطفیٰ کمال کا پولیو کے خاتمے کیلئے بھی بھرپور کوششوں کا عزم