جدید موسمیاتی ماڈلز اور زمینی مشاہدات کی بنیاد پر اس عرصے میں کسی غیر معمولی یا تاریخی سردی کی لہر کی توقع نہیں، ملک بھر میں درجہ حرارت عام سردیوں کی حد میں رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شمالی وزیرستان اور کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد مارے گئے، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وانا بازار میں مدرسے کے قریب دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے جے یو آئی ف کے رہنما مولانا سلطان محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، مولانا فضل الرحمٰن نے واقعے کو پُرامن بیانیے پر حملہ قرار دیا۔
پاکستان کے تحفظات کے پس منظر میں کالعدم تنظیم کے سربراہ نے افغان جنگجوؤں کی بھرتی اور تعیناتی سے گریز کا حکم دیا، خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا انتباہ جاری
مجھے اُمید ہے کہ اگلی بار ہمیں ایسی پریس کانفرنس کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی اور یہ بھی اُمید کرتے ہیں کہ ہمارے خلاف بھی کوئی پریس کانفرنس نہیں کی جائے گی، گوہر علی خان
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تقریباً 2 ارب ڈالر کے سعودی قرضوں کو جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کے سودے میں تبدیل کرنے کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں بات چیت جاری ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے لاہور گیریژن کے دورے کے دوران واضح کیا کہ پاک فوج قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر کاربند ہے اور ملک کی خودمختاری و استحکام کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، واضح اہداف مقرر ہوں گے اور سوشل میڈیا پر نظر آنے والے بدنام ڈاکوؤں کے خلاف بے رحم کارروائی کی جائے گی، سکھر میں صحافیوں سے گفتگو
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا ہے، فرما رہے ہیں افغانستان ہماری مدد کرے، ہماری سکیورٹی گارنٹی دے، یہ کونسی تسکین کی پالیسی ہے؟ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی صحافیوں کو بریفنگ
لاہور کی سیشن عدالت نے سوشل میڈیا پر جوئے کی ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں دونوں ٹک ٹاکرز کی پیشگی ضمانت 26 جنوری تک بڑھا دی، جبکہ این سی سی آئی اے کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
دھماکا خیز مواد افغانستان سےاندرون بلوچستان اور پھر کراچی لایا گیا، دہشت گردوں نے کراچی سے 35 سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر مکان کرائے پر لے رکھا تھا، ڈی آئی سی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر