وفاقی وزیرِ خزانہ نے نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے آئی ایف سی کے اہم کردار پر اطمینان کا اظہار کیا، جس میں 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت سرمایہ کاری شامل ہے، اعلامیہ
محمد اورنگزیب ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے پلینری اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی، چین، برطانیہ، سعودی عرب کے ہم منصب قائدین اور وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
دونوں ممالک نے آئی ٹی تعلیم، نوجوانوں کے تبادلے کے پروگرامز، مشترکہ تربیتی اقدامات اور کھیلوں کے مقابلوں میں تعاون پر اتفاق کیا تاکہ مہارتوں کے فروغ اور عوامی روابط کو بڑھایا جا سکے۔
بلند ٹیرف کی دھمکیاں تعلقات بہتر کرنے کا درست طریقہ نہیں، تجارتی جنگ نہیں چاہتے، لیکن ڈرتے بھی نہیں، اگر امریکا اپنا راستہ درست نہ کرے تو مناسب اقدامات کریں گے، چینی وزارت تجارت
ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے اور اس ضمن میں قومی پالیسی کا جلد از جلد نفاذ یقینی بنایا جائے، اجلاس سے خطاب
محمد اورنگزیب اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران 65 سے زائد تقریبات، فورمز، اجلاسوں اور ملاقاتوں میں شرکت کریں گے، معروف تحقیقی اداروں کے دورے بھی کریں گے، ریڈیو پاکستان کی رپورٹ
چین نے دنیا کو تجارت کے حوالے سے ایک نہایت سخت اور دھمکی آمیز خط بھیجا ہے، دنیا کو چین کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دینا چاہیے، ٹرمپ کا رواں ماہ چینی صدر سے طے شدہ ملاقات بھی منسوخ کرنے کا عندیہ
مرغ کا گوشت، آٹا، پیاز، انڈے، لہسن و بناسپتی گھی مہنگا ہوگیا؛ ٹماٹر، آلو، دال چنا، کیلا، سرسوں کے تیل کی قیمت میں کمی واقع ہوئی، پاکستان بیورو برائے شماریات
پروجیکٹ کائپر کی آمد سے ملک میں سستے اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی نئی راہیں کھلیں گی، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں روایتی انٹرنیٹ کی سہولیات محدود ہیں، شزا فاطمہ
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ جرمانہ جنوری 2023 میں ہونے والے ملک گیر بجلی بریک ڈاؤن کے باعث عائد کیا گیا ہے، کے الیکٹرک کو جرمانہ 15 دن میں ادا کرنے کا حکم
مالی سال25-2024 میں پاکستان کی معیشت کاحجم 407 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا جبکہ فی کس آمدن 1812 ڈالرز ہوگئی، حکومت نے شرح نمو کا تخمینہ 2.68 فیصد منظور کیا تھا۔
عائشہ اسٹیل ملز اور انٹرنیشنل اسٹیل نے جولائی 2020 سے دسمبر 2023 تک گٹھ جوڑ کرکے قیمتوں میں اوسطاً 111 فیصد اضافہ کیا، دونوں جانب کی انتظامیہ ملوث تھی، مسابقتی کمیشن
پانی کی سطح گزشتہ دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے اور قلت گزشتہ 33 سال کی کم ترین سطح پر ہونے کے بعد انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے واپڈا کی درخواست متفقہ طور پر مسترد کردی۔
بینک آف پنجاب 176.4 فیصد کے مجموعی منافع کے ساتھ اُن بینکوں میں سرفہرست رہا جن کی مارکیٹ ویلیو 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھی، ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی رپورٹ