اے ڈی بی کی فوسل فیول توانائی پر توجہ اس کے پائیداری کے وعدوں کے منافی ہے جس سے ممکنہ طور پر پاکستان کے توانائی کی حفاظت اور ماحولیاتی اہداف کو نقصان پہنچتا ہے۔
500 طلبہ پر مشتمل ایم بی بی ایس کے ایک بیچ میں تقریباً 70 فیصد طالبات ہوتی ہیں جبکہ ان میں سے ایک تہائی خواتین میڈیکل کی پریکٹس ہی نہیں کرتیں جوکہ صحت کے بحران کا اہم محرک ہے۔
آج کل انٹرویو لینے والے صحافی اور پوڈ کاسٹرز اتنے لمبے لمبے سوال کرتے ہیں بلکہ سوال کیا پورا بھاشن دے رہے ہوتے ہیں، انٹرویو کا مقصد ہی یہی ہے کہ بولنے والی کی بات سنی جائے اور دنیا کو سنائی جائے۔
وہ افغان جو سرحد عبور کر گئے، نہ صرف اپنے گھروں اور جائیداد کو چھوڑ آئے بلکہ اپنے خاندان کے افراد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دوسری طرف جو لوگ اس طرف ہیں وہ مسلسل خوف اور اضطراب کی حالت میں ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ تار سی سویاں کھانے کی مشقت اٹھا کر ہی ہماری قوم میں یہ صلاحیت پیدا ہوئی ہے کہ پورے کے پورے ادارے اور اربوں کھربوں روپے سالم نگل لیے جاتے ہیں۔
انگریز بیوپار کرنے ہندوستان آئے تو نفرتوں کے جنگل کی ذرخیزی میں تیزی سے اضافہ کرنا گوری سرکار کے بائیں ہاتھ کا کھیل بن گیا اور وہ منافقت کے شہد میں لپٹی باتیں بھی خوب کرنا جانتے تھے۔
معین اختر کی وفات کے 13 سال بعد ان کی تحریر کردہ کتاب شائع ہوئی ہے جوکہ ایک لیجنڈری میزبان، کامیڈین اور اداکار کے طور پر ان کی شخصیت کی حقیقی گواہی دیتی ہے۔
متاثرہ بچے کے والد نے کہا، 'ہمارے قدامت پسند معاشرے میں لوگ بات کرتے ہوئے رعایت نہیں برتتے اور مجھے اس بات کی فکر ہے کہ اس ٹراما کے اس پر کیا جذباتی اثرات مرتب ہوں گے'۔
'میں ایک ایسے والد سے ملا جن کا ایک بیٹا غیرقانونی طور پر یورپ جاتے ہوئے کشتی حادثے میں ہلاک ہوا مگر وہ ایجنٹ سے پوچھنا چاہتے تھے کہ ان کا دوسرا بیٹا اسی طرح یورپ کیسے جاسکتا ہے؟'
'18ویں صدی میں ہمارا خاندان اور دیگر لوگ جو کھڑک میں بسے تھے، جب نقل مکانی کرکے کراچی آئے تب انہوں نے بیوپار کے تحفظ کے لیے یہاں قلعہ تعمیر کرنے کی ضرورت کو محسوس کیا'۔
ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پاکستان کے مختلف شہروں کے ناموں میں'نگر'، آباد'، 'پور' اور منڈی' جیسے الفاظ سے وابستہ جغرافیائی اور ثقافتی تاریخ معلوم ہو۔
سندھ میں مختلف درگاہوں، پیروں، بزرگوں کے عرس پر سجنے والے میلوں میں شامل ان گنت خوبصورت رنگوں میں سب سے حسین رنگ گھوڑوں کی روایتی دوڑ ہے جو آج بھی توجہ کا مرکز ہوتی ہے۔
ڈیپ سیک کے بانی کو چین میں ایک ‘اے آئی ہیرو’ کے طور پر دیکھا جارہا ہے جنہوں نے چپ کی فروخت پر امریکی پابندیوں کے باوجود ٹیکنالوجی کی عالمی دنیا میں کھلبلی مچا دی ہے۔
ہم جب ڈاکٹرز کے پاس علاج کی غرض سے جاتے ہیں تو توقع کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ہمارے مرض کے مطابق درست ادویات تجویز کریں گے لیکن بدقسمتی سے ڈاکٹر-فارما گٹھ جوڑ کی وجہ سے ایسا نہیں ہوتا۔
'کبوتر پالنا اور انہیں تربیت دینا ایک مشغلہ ہے جو ہمیں اپنے مغل آبا و اجداد سے ورثے میں ملا ہے لیکن جب لوگ اسے 'کبوتر بازی' کہتے ہیں تو ہمیں بالکل اچھا نہیں لگتا'۔
موسمیاتی بحران بدتر ہونے اور انسانی بقا کو خطرات کے باعث عدالتوں کی ذمہ داریاں بھی بڑھ چکی ہی، جن پر اب موسمیاتی بحران سے نمٹنے کی بڑی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔