دریائے چناب، راوی اور ستلج میں ’اونچے سے بہت اونچے درجے‘ کے سیلاب کا خطرہ، ہفتے سے اب تک 24 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا، ترجمان ریسکیو 1122
اپ ڈیٹ26 اگست 202510:42am
وزیراعظم شہباز شریف نے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو 25، 25 لاکھ کا چیک دیا، تینوں نے گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر 300 جانیں بچائی تھیں
آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک حکومت اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر بحالی کے کام کرے گا، اسمٰعیلی فرقے کے روحانی پیشوا کے جوابی خط میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو یقین دہانی
وصیت خان، انصار اور محمد خان قوم کے ہیرو ہیں، انہوں نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، مجھ سمیت پوری قوم کو گلگت بلتستان کے ان ہیروز پر فخر ہے، وزیراعظم
میرے پاس جتنے بھی فون نمبر تھے میں نے سب کو کال کی اور کہا کہ سامان، مکان چھوڑو، بیوی، بچوں اور بوڑھوں کو لے اس نالے سے دور ہوجاؤ تاکہ جانیں بچ سکیں۔ وصیت خان
سیلاب کی وجہ سے دریائے غذر بلاک ہوگیا اور مصنوعی جھیل بن گئی، فوج کا ہیلی کاپٹر پہنچ گیا، شہریوں کی جانیں بچانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں، وزیراعلیٰ جی بی
پولیس نے پُرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کا سہارا لیا، منتظمین، دھرنے کے خلاف کارروائی کا منصوبہ نہیں تھا، پولیس ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنےکیلئے تعینات کی گئی تھی، ایس پی
حکومت گلگت بلتستان، وفاقی حکومت اور وزارت موسمیاتی تبدیلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ کسانوں اور سرمایہ کاروں کو فوری معاوضہ دیا جائے، صدر گلگت بلتستان چیمبر
ماں اور بیٹی ضلع کھرمنگ میں کھیتوں میں کام کے دوران سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھیں، ایک شخص زخمی بھی ہوا، فصلوں کو نقصان، ہزاروں لوگ بجلی کی سہولت سے محروم۔
وادی نیلم کے علاقے جاگراں میں 3 پل، 2 گیسٹ ہاؤس سیلاب کی نذر، گلگت بلتستان میں 3 بجلی گھر بند، نلتر ایکسپریس وے کا بڑا حصہ بہہ گیا، بڑی تعداد میں سیاح پھنس گئے۔
گوجال میں سیلابی ریلا آنے کےباعث سیلاب سے متاثرہ شاہراہ قراقرم ہائی وے کا مرمتی کام روک دیا گیا، پھنسے ہوئے لوگوں کو لکڑی کے پل کے متبادل راستے سے نکالا جا رہا ہے، ترجمان حکومت گلگت بلتستان
گلگت ریزرو پولیس (آر پی) اور ہنزہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی جانب سے دو الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، جن کے مطابق کل گلگت میں 26 اور آج ہنزہ میں مزید 9 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا
مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے اس دوران رضاکاروں پر مٹی کا تودہ گرگیا، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
کئی مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں، زرعی پانی کی نہریں، پُل تباہ، ہزاروں لوگ پینے کے پانی سے محروم، اتوار کے سیلاب کا حجم 2018 کے بعد نالے میں سب سے زیادہ تھا، حکام
چیف انجینئر، متعدد ایگزیکٹیو انجنئیرز، انجینرز اور سب انجینیرز کی 2 گریڈ تک تنزلی، انکریمنٹ روکنے کا حکم، 3 انجینیرز کی دوبارہ انکوائری ہوگی، 20 سے زائد افسران بری، نوٹیفکیشن جاری۔
منصوبے سے استور ، داریل، تنگیر دیامر، گھانچے، غذر، گلگت، ہنزہ، اشکومن، نگر، روندو، شگر کے اضلاع مستفید ہوں گے، سرکاری دفاتر اور ہسپتالوں کو آف دی گرڈ بجلی فراہم کی جائے گی۔
پاک چین بارڈر پر لطف اندوز ہونے کے لیے جانے والے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی پھنس گئی، شاہراہ قراقرم کی بحالی کے لیے مشینری روانہ کر دی گئی ہے، ترجمان حکومت گلگت بلتستان
سیلاب نے قراقرم ہائی وے کی حفاظتی دیواروں کو نقصان پہنچایا اور زرعی زمین کو بھی تباہ کیا، مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے درجنوں گھروں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، حکام کا انتباہ
رسائی مشکل ہونے کی وجہ سے سڑک کی بحالی فوری طور پر ممکن نہ ہوسکی، جس کے باعث گلگت اور چترال کے مابین زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان
موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو مربوط اقدامات کرنا ہوں گے، شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
سیاحوں اور مقامی لوگوں کی تمام گاڑیاں نکال لی گئیں، 2 ہفتے بعد بھی لاشی نکالنے میں کامیابی نہیں ملی، تمام لاپتا افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی، ترجمان جی بی حکومت۔
شہباز شریف کا استقبال گورنر اور وزیراعلیٰ نے کیا، وزیراعظم بارشوں اور سیلاب کے متاثرین میں امدادی رقوم تقسیم کریں گے، مہدی شاہ کی سیلاب سے نقصانات پر بریفنگ
قراقرم پہاڑی سلسلے کی بلند و بالا چوٹیاں غیر معمولی حد تک خطرناک بن گئیں، 200 مہم جو رواں سال مہم شروع نہ کرسکے، برف کی مقدار کم ہونے سے پہاڑ نسبتاً خشک ہوچکے، رپورٹ
استور، دیامر، گلگت، غذر، شگر، اسکردو، گانچھے اور ہنزہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی