شہزادے کیساتھ ایک پاکستانی اور ایرانی شہری بھی تھا، مالی کا گروہ فوجی حکومت کا تختہ الٹنے اور شریعت نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس نے 'اقتصادی جہاد‘ کو حکمت عملی بنا رکھا ہے۔
اپ ڈیٹ24 نومبر 202501:30pm
جنوبی افریقہ دنیا میں صنفی بنیاد پر تشدد اور خواتین کے قتلِ عام کی سب سے زیادہ شرح رکھنے والے ممالک میں شامل ہے؛ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پولیس کو 10 ہزار 700 سے زیادہ ریپ کے واقعات رپورٹ ہوئے
29 کا تعلق سوڈان، 8 صومالیہ، 3 کیمرون اور 2 کا نائیجیریا سے ہے، 6 دن تک سمندر میں بھٹکنے کے بعد 7 زندہ بچ جانے والے افراد کو ریسکیو کیا گیا، آئی او ایم
جنگ کی ہماری تیاری جائز قومی حق ہے، وزیر دفاع کا جنگ بندی کی امریکی تجویز پر غور کیلئے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد خطاب، ٹرمپ کے افریقہ کیلئے ایلچی کی کوششیں تیز ہوگئیں
اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ عیسائی مارے جا رہے ہیں، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مسلمان بھی مارے جا رہے ہیں، مسیحی کمیونٹی کے رہنما دانجوما ڈکسن آؤٹا کا بیان
کئی ممالک بڑھتے ہوئے قرضوں اور گرتی ہوئی امداد سے نبردآزما ہیں، صحت کے اہم نظاموں کی مالی معاونت کے بحران سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس
فوج کے اتحادیوں کا نیم فوجی گروپ پر 2 ہزار سے زائد شہریوں کے قتل کا الزام، دارفور پر آر ایس ایف کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد سیکڑوں میں ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ
بہت ممکن ہے کہ امریکا نائیجیریا میں بھرپور ہتھیاروں کیساتھ داخل ہوجائے، وہاں کی حکومت فوری حرکت کرے، تمام امداد اور تعاون بند کر دیں گے، امریکی صدر کا انتباہ
شمالی کینیا میں 40 سال کی بدترین خشک سالی کے بعد 70 فیصد مویشی مرچکے، اونٹ خشک گھاس پر گزارا کر سکتے ہیں، ایک ہفتے سے زیادہ بغیر پانی کے رہ سکتے ہیں، حکام
اونٹوں پر سوار جنگجوؤں نے تقریباً دو سو مردوں کو گھیر لیا اور انہیں ایک تالاب کے پاس لے گئے، جہاں انہوں نے نسل پرستانہ نعرے لگائے اور پھر گولیاں چلانا شروع کر دیں، عینی شاہد
صدر راجولینا کے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی کوشش کے دوران ہی ان کے مواخذے کی منظوری دی گئی، فوجی قیادت میں قائم کمیٹی عبوری حکومت کیساتھ ملکر انتخابات کرائے گی، کرنل مائیکل
صدر اینڈری راجویلینا فرانسیسی فوجی طیارے میں فرار ہوئے، پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف شروع ہونیوالا احتجاج بدعنوانی، ناقص طرز حکمرانی کے خلاف عوامی بغاوت میں تبدیل ہوگیا تھا۔
متھتھوا نے ہوٹل کی 22ویں منزل پر ایک کمرہ بک کیا تھا، جہاں کھڑکی کے حفاظتی لاک کو زبردستی کھولا گیا تھا، منگل کی صبح ہوٹل ہائیٹ کے ایک سکیورٹی گارڈ نے اندرونی صحن میں متھتھوا کی لاش دریافت کی, پراسیکیوٹر
نئے آئین پر ووٹنگ میں 67 لاکھ اہل ووٹرز ’ہاں‘ یا ’نہیں‘ میں ووٹ ڈال رہے ہیں، نیا آئین فوجی سربراہ مامادی ڈمبویا کو صدارتی انتخاب لڑنے کا موقع دیکر جمہوری حکومت کے قیام کا سبب بن سکتا ہے۔
کشتی ضلع مالالے کے گاؤں تونگان سُولے سے روانہ ہوئی تھی اور ایک تعزیتی دورے کے لیے دُگّا جا رہی تھی، خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد مسافر سوار تھے، حکام
گاؤں کے تمام ایک ہزار سے زائد رہائشی جاں بحق ہو گئے ہیں، صرف ایک شخص زندہ بچا، سوڈان لبریشن موومنٹ کی لاشیں نکالنے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مدد کی اپیل۔
ہیلی کاپٹر میں عملے کے 3 ارکان، وزیر دفاع ایڈورڈ اومانے بواما اور وزیر ماحولیات، سائنس و ٹیکنالوجی ابراہیم مرتضیٰ محمد سمیت 5 مسافر سوار تھے، کوئی زندہ نہیں بچا۔
باغیوں نے اتوری صوبے کے دارالحکومت بونیا کے علاقے کمانڈا کے قصبے میں کیتھولک چرچ پر حملہ کیا، جہاں لوگ عبادت کے لیے جمع تھے، کئی نوجوانوں کو اغوا بھی کرلیا۔
نائجیریا کی حکومت کئی سالوں سے جاری اس تشدد پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے، جس میں زمین کے تنازعات کے ساتھ ساتھ نسلی اور مذہبی تقسیم نے بھی اضافہ کیا ہے
مشرقی کیپ میں اسکول بس سیلاب میں بہہ گئی، 3 بچوں کو بچالیا گیا، اہم شاہراہیں بند کردی گئیں، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت، تیز ہواؤں سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت متاثر