وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، تھل پاراچنار روڈ کی فوری مرمت کے لیے 10 کروڑ روپے کی بھی منظوری دی گئی، ترجمان صوبائی حکومت
چیف جسٹس نے مشکل حالات میں خدمات سر انجام دینے والے ججز سے اظہار یکجہتی کیا، عدالتی نظام میں آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت کے نفاذ کی فوری ضرورت پر زور دیا، اعلامیہ
علی امین گنڈا پور کی اساتذہ کی تربیت بہتر بنانے، نئی بھرتیوں میں 100 فیصد میرٹ کو یقینی بنانے اور فوری ضرورت والے علاقوں میں کرائے کی عمارتوں میں اسکول قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
بھارتی حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، مسلح افواج کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور
پولیس کانسٹیبل خانزیب اپنی موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے جب انہیں اصغر فیول اسٹیشن کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے روکا اور اچانک ان پر فائرنگ شروع کردی۔
باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن میں انتہائی مطلوب خارجی فرید اللہ سمیت 3 خارجی مارے گئے، شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجی جہنم واصل ہوئے، آئی ایس پی آر
خیبر کی ضلعی انتظامیہ نے غنڈی کے پمپ ہاؤس کے علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن
ڈوبنے والے ایک شخص کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری، دیگر افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون اور 3 سالہ بچے کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس
ہری پور میں طوفانی ہواؤں کے باعث دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، اسلام آباد میں درخت گرنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، خان پور ڈیم میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے
ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی، ڈمپر ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے 3 ارب روپے نکل آئے، اکاؤنٹ منجمد، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب
پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈیرہ اسمٰعیل خان سمیت دیگر اضلاع کو فراہم کیے گئے 120 کلو وزنی سائرن 15 کلومیٹر تک آواز دینے کی صلاحیت کے حامل ہیں، حکام
فائرنگ کا واقعہ اسپن تنگی میں پیش آیا، 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے، شہدا میں اے ایس آئی بن یامین ، کانسٹیبل انعام خان اور کانسٹیبل مسرور شامل، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں لے گئے، ترجمان
منصوبوں کے ذریعے سیاحت کے فروغ، اسکولوں، صحت کی سہولتوں اور مارکیٹوں سمیت خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجی بینہاسین
ہلاک خوارج سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، گزشتہ روز پاک-افغان سرحد پر 54 خارجی مارے گئے تھے، 3 روز میں مارے گئے خوارج کی تعداد 71 ہوگئی، آئی ایس پی آر
تحصیل وانا میں دھماکے کے بعد دفتر منہدم ہوگیا، ، ملبے سے زخمیوں کو نکالا گیا، بنوں میں پولیس کے جوانوں نے تھانے پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ ترمیمی بل منظور ، ہائی کورٹ کے زیر التواء مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع، مائنز اینڈ منرلز بل پر علیٰحدہ مشاورتی اجلاس کے بعد بل سلیکٹ کمیٹی کو بھیجے جانے کا امکان