چیف آف ڈیفنس فورسز نے لاہور گیریژن کے دورے کے دوران واضح کیا کہ پاک فوج قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر کاربند ہے اور ملک کی خودمختاری و استحکام کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
سال میں 699 حملے ہوئے جن میں ایک ہزار 34 افراد جاں سے گئے، سب سے زیادہ تشدد خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دیکھا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
پنجاب بار کونسل کے مطابق کراچی میں وکلا کی ہڑتال کے باوجود ٹک ٹاکر رجب بٹ کی نمائندگی اور عدالتی پیشی پیشہ ورانہ بدعنوانی کے زمرے میں آتی ہے، معاملہ مستقل منسوخی کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ اسمبلی میں غیر شناخت شدہ افراد کو لایا گیا جو ماضی میں سزا یافتہ ہیں اور اُن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات والے افراد بھی شامل تھے، ملک احمد کی پریس کانفرنس
چیف جسٹس نے واضح کیا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ازخود جائیدادوں کا قبضہ چھیننے یا بحال کرنے کا کوئی اختیار نہیں اور سوال اٹھایا کہ حکومت کتنے قوانین کو نظرانداز کرے گی۔
عالیہ حمزہ نے لاہور ڈویژن کے تمام ٹکٹ ہولڈرز، عہدیداروں، کارکنوں اور وکلا کو ہدایت کی کہ وہ سہیل آفریدی کے استقبال کے لیے لبرٹی چوک پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔
ایک سرکاری افسر نے اپنی برطرفی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی جسے مسترد کردیا گیا، دفتر سے باہر افسر نے اپنی ماتحت خاتون سے ناجائز تعلقات کا مطالبہ کیا تھا۔
لیگی ایم این اے روحیل اصغر نے بتایا کہ ان کی پوتی شانزے، جنید صفدر کی بہن ماہ نور صفدر کی قریبی دوست ہیں اور اکثر ایک دوسرے کے گھروں میں آنا جانا رہتا ہے۔
قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور تحائف اپنے پاس رکھنے کا کوئی حق نہیں تھا، فیصلہ مکمل طور پر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
ویڈیو میں لواحقین کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے خون کی منتقلی سے انکار کے بعد مریضہ کا انتقال ہو گیا، بعد ازاں متعلقہ ڈاکٹر کو درمیانی انگلی کا اشارہ کرتے ہوئے وہاں سے جاتے دیکھا گیا۔
خواتین، بزرگوں اور پُرامن مظاہرین پر کیمیکل ملا پانی پھینکا گیا، جسمانی تشدد کیا گیا اور متعدد کارکنوں کو زبردستی گرفتار کیا گیا، مرکزی شعبہ اطلاعات پی ٹی آئی
لاہور پریس کلب کے باہر ہونے والے ایک اجتماع میں ظہیرالحق حسن شاہ نے ایسی تقاریر کیں جو اُس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف تشدد پر اکسانے کے مترادف تھیں، عدالت
آئین و جمہوریت کی کھلی خلاف ورزی کرنے والوں سے کون پوچھے گا، ’فارم 47‘ کے ذریعے مسلط کیے جانے والوں اور ان کے سہولت کاروں کا احتساب کون کرے گا، حافظ نعیم الرحمٰن
عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا، انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ افراد سے تصاویر، ویڈیوز، ہتھیار اور دھماکا خیز مواد برآمد کر کے لاہور، بہاولپور اور فیصل آباد میں ممکنہ دہشتگردی کو ناکام بنا دیا
پی ٹی آئی کے بعض رہنما اور عہدیدار سوشل میڈیا پر کھلے عام گالیاں دیتے ہیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت، خواہ وہ جیل سے باہر ہو، پارلیمنٹ میں ہو یا باہر، سب کا طرزِ گفتگو یکساں طور پر غیر شائستہ ہے۔ خواجہ محمد آصف
26 اور 27 ویں ترمیم کی وجہ سے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں، سول جج ؛ طویل غیرحاضری پر انتظامی کمیٹی کے کارروائی کے فیصلے کے بعد سول جج نے مبینہ استعفی سوشل میڈیا پر جاری کیا، ہائیکورٹ میں استعفی تاحال موصول نہیں ہوا، ترجمان لاہور ہائیکورٹ
منیر سدھانا اپنی گاڑی پر جھنگ ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس جا رہے تھے، گوجرہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے حملہ کیا، مقتول فیصل صالح حیات کے قریبی ساتھی تھے
چند اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور ہم انہیں جلد از جلد ختم کرانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، ہمیں توقع ہے کہ یہ پابندیاں جلد ہٹا دی جائیں گی۔ ادارے کا بیان