2019 میں بھارتی جہاز گرائے اور پائلٹ کو چائے پلاکر واپس بھیجا، بھارت نے پھر کوئی مہم جوئی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
بھارتی فوج نے نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج دشمن کی ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، سیکیورٹی ذرائع
حکومت ممکنہ گولہ باری سے متاثرہ علاقوں سے خوراک کے ڈپوکو نسبتاً محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے پر بھی کام کر رہی ہے، وزیر خوراک آزاد کشمیر چوہدری اکبر ابراہیم
پہلگام حملے اور اعلیٰ حکام کی جانب سے ممکنہ بھارتی فوجی حملے کے انتباہ کے بعد بھی فرنٹ لائن کے قریب رہنے والے زیادہ تر لوگ اس سے لاتعلق دکھائی دیتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی، مساجد سے اعلانات شروع، مقامی افراد خوف زدہ ہوگئے۔
پاکستانی شہریوں کے ساتھ شادیاں کرنیوالی بھارتی خواتین اپنے میکے، رشتہ داروں سے ملنے گئی تھیں، امرتسر سے واپس نہیں آنے دیا جارہا، خواتین کے پاس دستاویزات موجود ہیں، ذرائع
’ہم زندہ ہیں اور حادثے والے دن وہاں موجود نہیں تھے لیکن بھارتی میڈیا نے پتا نہیں کیسے اور کہاں سے یہ ویڈیو اٹھائی جو ہر نیوز چینل پر وائرل ہوگئی، پتا نہیں بھارتی میڈیا کیسے چلتا ہے جو زندہ کو مردہ دکھا رہا ہے‘
بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کردیا۔
’کشمیر ریزسٹنس‘ نامی ایک غیر معروف گروپ نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا وادی میں غیر قانونی طور پر آباد ہونے کی کوشش کرنے والوں پر تشدد ہوگا۔
چکسواری تحصیل کے برنالہ بھاٹیاں گاؤں کے رہائشی پر کرایہ دار خاتون نے زنا کا مقدمہ درج کروایا، ملزم آج برطانیہ جانے والا تھا، پراسیکیوشن برانچ سے رائے طلب کرلی، پولیس حکام
مقبوضہ کشمیر کے رہائشی 23 سالہ یاسر حسین اور 20 سالہ آسیہ بانو نے مبینہ طور پر اہلخانہ کی جانب سے شادی کرانے سے انکار پر 5 مارچ کو اڑی میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی۔
جائیداد کے قبضے کے معاملے پر کمشنر نے خاتون کو ایس ایچ او سے رجوع کا مشورہ دیا تھا، تھانیدار گاڑی لیکر پہنچ گیا، نشے میں دھت افسر ہراساں کرتا رہا، خاتون نے آڈیو ریکارڈ کرلی تھی۔
2016 کے بعد سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنےآئے، 4 تا 6 فروری بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ کے علاقے میں 4 بھارتی آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں، وقار احمد نور
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر پر مظفر آباد کا دورہ کیا، یادگار شہدا پر حاضری دی اور پاکستان کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
تمام اسیران کو رہا کردیا گیا ہے، تصادم کے دوران زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے گا، عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت سے معاہدہ طے پانے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
حکومت حراست میں لیے گئے کارکنوں کو رہا نہ کرنے اور 'کالا قانون' منسوخ نہ کرنے پر بضد ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ اقدامات خطے میں بدامنی پیدا کرنے کے ایجنڈے کا حصہ ہیں، شوکت میر