پہلی بار ایک تیسرے ملک کو شامل کیا گیا تاکہ افغانستان کو یہ باور کرایا جا سکے کہ اسے دوحہ معاہدے پر عمل کرنا ہوگا، جس کے تحت وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے وعدوں پر عمل درآمد کی یقین دہائی کروائی، ایک ماہ بعد اقدامات کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے، سینیٹر شیری رحمٰن کی میڈیا سے گفتگو
مذاکرات کا مقصد افغانستان سے پاکستان کیخلاف ہونے والی سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات پر بات چیت اور پاک-افغان سرحد پر امن واستحکام کی بحالی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
جنگ بندی کے دوران افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والے خارجیوں نے پاکستان علاقوں میں گھسنے اور متعدد دہشت گردانہ حملوں کی کوششیں کیں، تاہم سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں انہیں ناکام بنا دیا، عطااللہ تارڑ
سفارتی محاذ پر پاکستان کو جو کامیابیاں ملی ہیں، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تاریخی معاہدہ ہوا، پاکستان نے غزہ جنگ رکوانے میں بھی کردار ادا کیا، شہباز شریف کا خانیوال میں تقریب سےخطاب
کونسل نے ترامیم کو کثرت رائے سے منظور کیا، منظورہ شدہ ترامیم کو سرکاری گزٹ میں شائع کرنے اور تمام اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت، اعلامیہ جاری
جاں بحق ہونے والوں میں مقامی افراد شاہ جان ولد رحیم بخش، نعیم ولد نبی بخش اور بہادر ولد ہاشم شامل ہیں، حادثے میں ڈاکٹر شبیر ولد میران شدید زخمی ہیں، ریسکیو حکام
محکمہ داخلہ پنجاب نے 24 اکتوبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔
آج پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا، سانحہ کارساز کے مقام پر تقریب میں جیالوں سے خطاب
ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم عثمان کو سفید کرولا میں سوار 4 افراد نے زارا ہائٹس کی پارکنگ بیسمنٹ سے اغوا کیا، واقعہ 14 اکتوبر کو پیش آیا، پولیس نے اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا
حملے کے دوران 3 خواتین اور 2 بچے جل کر جاں بحق ہوگئے، خارجی دہشتگرد گل بہادر گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی، خارجی گل بہادر افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا ہے، سیکیورٹی ذرائع
فیز ایٹ میں واقع ’مونڈو کافی بار‘ تھائی لینڈ کی ’مونڈو ایسپریسو اینڈ ٹی بار‘ کے ٹریڈ مارک، ڈیزائن اور لوگو کو غلط طریقے سے استعمال کر رہی ہے، درخواست گزار
مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے ایف سی پر مختلف علاقوں میں قتل و غارت کے ذمہ دار ہونے کا الزام عائد کیا، دشت کے رہائشی مدعی خدا بخش کی سنتسر تھانے میں درخواست پر کارروائی کی گئی۔
حالیہ ’قیامت خیز سیلابوں‘ کے نتیجے میں ہونے والے تقریباً 3 ارب ڈالر کے زرعی اور انفرااسٹرکچر نقصانات کو بیرونی امداد پر انحصار کیے بغیر ملکی وسائل سے پورا کیا جائے گا، وفاقی وزیر
دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھرے رکشہ کے ذریعے حملے کی کوشش کی، چوکی میں موجود پولیس کے بہادر جوانوں نے بروقت اور مستعدانہ کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے، سیکیورٹی ذرائع
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت اجلاس، اعلیٰ عدالتوں کے درمیان پالیسیوں میں ہم آہنگی اور عدالتی کارکردگی و شفافیت میں بہتری کیلئے ڈیٹا پر مبنی جانچ کے طریقہ کار پر زور
شمالی وزیرستان میں فوجی تنصیب پر حملے کے جواب میں حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی، معاہدہ دہشتگرد گروہوں کےخلاف کارروائیوں پر لاگو نہیں ہوتا، سیکیورٹی ذرائع
نئی دہلی عالمی اُصولوں کے مطابق بنیادی مسائل حل کرے، ہم آپ کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہوں گے نہ دباؤ میں آئیں گے، معمولی اشتعال انگیزی کا بھی فیصلہ کن جواب دیں گے، پی ایم اے کاکول میں خطاب