کہا جاتا ہے کہ تار سی سویاں کھانے کی مشقت اٹھا کر ہی ہماری قوم میں یہ صلاحیت پیدا ہوئی ہے کہ پورے کے پورے ادارے اور اربوں کھربوں روپے سالم نگل لیے جاتے ہیں۔
انتخابی نشان کوئی پیار کی نشانی تو ہے نہیں کہ اک شہنشاہ نے بنواکے حسیں تاج محل، دنیا والوں کو محبت کی نشانی دے ہی دی ہے تو وہ ہمیشہ کے لیے دنیا والوں کی ہوگئی۔
لین کو پہلے فوسٹرہوم لے جایا گیا، پھر اسے دیکھ بھال کے ایک ادارے کو سونپ دیا گیا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک دن وہ اسپتال سے بھاگ کر اپنی ماں کے پاس آپہنچی۔
سائٹ کراچی کا ایسا علاقہ ہے جہاں زرگروں کے لیے سرمایہ اگلتی فیکٹریوں کے سائے تلے بھوک اور افلاس زندگی کرتے ہیں اور ہر روز مجبوری اپنے ہاتھ ان کارخانوں میں فروخت کرتی ہے۔
'ریت سمادھی' کی پڑھنے والے کو خود سے جوڑے رکھنے والی کہانی اپنی جگہ، لیکن اس کا اہم ترین پہلو وہ اچھوتا بیانیہ اور انوکھی زبان ہے جو اس ناول کو منفرد کردیتی ہے۔
رشاد محمود کی کتاب ایک سیاسی کارکن کے مشاہدات اور تجربات و تجزیے اور جائزے سامنے لاتی ہے اور کئی ایسے واقعات سے ہمیں روشناس کرتی ہے جو شاید ہمارے علم میں نہ ہوں۔