طالبان حکومت کو اپنی سرزمین کو دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، طالبان حکومت کے ترجمان کے بیانات پر سخت ردعمل
مرمت کا کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے، اس دوران انٹرنیٹ سروسز میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے، ترجمان
خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج ہونے والا وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی ہے، ہم توقع رکھتے ہیں چیف جسٹس اور پشاور ہائی کورٹ اس متنازع پارلیمانی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، فریقین کا اتفاق
آرٹیکل 130(4) کے تحت سہیل آفریدی کو 145 میں سے 90 ووٹ حاصل کرنے پر فاتح قرار دیا جاتا ہے، آپ آرٹیکل 130(5) کے تحت نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں تاکہ وہ اپنی زمہ داریاں سنبھالیں، اسپیکر خیبرپختونخوا
گورنر خیبرپختونخوا نہ استعفی منظور کر رہے ہیں اور نہ ہی پشاور میں موجود ہیں، سلمان اکرم راجا؛ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو گورنرسیکریٹریٹ سے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کی ہدایت
آپ پسند کریں یا نہ کریں، آرٹیکل 191 موجود ہے، آرٹیکل 191 کے ہوتے ہوئے کیا آپ نہیں سمجھتے کہ آئینی بینچ کے ججز ہی فل کورٹ کو مکمل کرتے ہیں؟ جسٹس نعیم افغان کا وکیل عابد زبیری سے مکالمہ
افسوسناک واقعہ چمکنی کے علاقے میں پیش آیا ہے تاہم واقعے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی جب کہ فضل حیدر کی دونوں بیٹیاں منہل اور مرہا جڑواں تھیں جن کی عمر 6 سال تھی، پولیس
ٹی وی پر خوشی سے بتایا جاتا ہے 100 ملین مل گئے، مصیبت یہ ہے قرض اتارنے کیلئے قرض لیا جاتا ہے، ایسے قرضوں کا کیا فائدہ جس سے ملک بیٹھ جائے، سیف اللہ ابڑو کا سینیٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں اظہار خیال
معاشرے کو یرغمال بنانا، مذہب کے نام پر تشدد کاسبق پڑھانا بند ہونا چاہیے، ہمارا دین، قرآن و سنت سب بھائی چارے، پیار محبت کے پیامبر ہیں، نفرتیں اور تقسیم ختم کریں، دنیا و آخرت سنواریں، وزیر دفاع
خاتون کا صحت جرم سے انکار، نور فاطمہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے آئی تھیں، میزبان فیملی نے سعودی خاتون سے رقم، پاسپورٹ، موبائل چھین کر زیورات چوری کا مقدمہ درج کروا دیا، وکیل صفائی
شہباز شریف، ڈونلڈ ٹرمپ، عبدالفتاح السیسی، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترک صدر طیب اردوان کے ہمراہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
میرا لیڈر جب آپریشن کے خلاف ہے تو یہاں کوئی آپریشن نہیں کرسکتا، عمران خان کو فیملی کے مشورے کے بغیر کہیں منتقل کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، نو منتخب وزیراعلیٰ کا پہلا خطاب
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا جب تک استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا۔
عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کی، پولیس کو گوگی بٹ کی گرفتاری کا اختیار مل گیا، ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج ہے۔
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، یہ غیر آئینی کام ہے، اپوزیشن لیڈر عباد اللہ؛ انتخاب قانونی ہے، اسپیکر کی رولنگ؛ اپوزیشن امیدواروں نے انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی زیرصدارت اجلاس، جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمٰن اور اکرم خان درانی کی شرکت، اسپیکر بابر سلیم سواتی بھی راضی نہ کرسکے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین سگنل دےد یا، دونوں نئے وزرا آج ہی حلف اٹھائیں گے، انوشہ رحمٰن کو وزیراعلیٰ کی سینئر مشیر بنائے جانے کا امکان ہے، ذرائع
’بی بی‘ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ ’بڑھاپے‘ کو قرار دیا گیا ہے، کے ایم سی حکام کی تصدیق، مادہ بن مانس کو سال 2000 میں پی ای سی ایچ ایس کے گھر سے بھاگنے پر پولیس نے پکڑا تھا۔
انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 21-ایف واضح طور پر دہشتگردوں کو کسی بھی قسم کی معافی یا سزا میں کمی کے حق سے خارج کرتی ہے، کسی تشریح یا نرمی کی کوئی گنجائش نہیں، درخواستیں مسترد
حکومت اندرونی و بیرونی مسائل پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے، مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں مطالبہ
گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخطوں میں فرق ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈاپور کے دو استعفے واپس کر دیے ہیں اور انہیں 15 اکتوبر (بدھ) کو گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا ہے، تاکہ معاملہ حل کیا جا سکے۔
ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی سماعت کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں ہوئی؛ سماعتوں کو جیل منتقل کرنا شفافیت کو دبانے، عوامی نگرانی کو روکنے اور بلوچستان میں پرامن سیاسی اختلاف کو جرم بنانے کی دانستہ اور سنگین کوشش ہے، بے وائی سی