زیتون محلے میں خاندان پر حملے میں 5 افراد، خان یونس کے مغربی علاقے میں یو این آر ڈبلیو اے کی عمارت پر حملے میں 3 افراد، شجاعیہ جنکشن، صلاح الدین اسٹریٹ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ہوا۔
آگ کے شعلے قریبی جنگلات اور ساحل سے ایک کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر واقع غیر آباد جزیرے تک پھیل گئے ہیں، مقامی افراد پناہ گاہوں میں منتقل، جاپانی وزیراعظم کا ہرممکن مدد کا وعدہ۔
لقاعدہ کو گمان ہوسکتا ہے کہ اگر وہ کسی ملک کا کنٹرول سنبھال لیتے ہیں تو وہ بین الاقوامی برادری سے بھی اسی طرح کی پہچان اور قبولیت حاصل کر سکتے ہیں جو شام کے صدر اور افغان طالبان کو ملی ہے۔
ایران میں بارش کی سطح اوسط سے 85 فیصد کم ہے، بدانتظامی، غیر قانونی کنوؤں کی کھدائی اور غیر مؤثر زرعی طریقہ کار نے بحران بڑھا دیا، جسے موسمیاتی تبدیلی نے بھی بدتر بنا دیا ہے۔
ڈار پاکستان-یورپی یونین کے 3 روزہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے، یہ دونوں فریقین کے درمیان ادارہ جاتی نوعیت کا سب سے اعلیٰ سطح کا رابطہ ہے، دفتر خارجہ
طویل فاصلے کی پروازوں میں ایندھن کا خرچہ 29 فیصد بڑھنے پر ائیرانڈیا کی چینی فضائی حدود کے استعمال کی کوششیں، بھارتی حکومت کو چین کیساتھ معاملات طے کرنے پرآمادہ کرنے کیلئے سرگرم
ووٹ سے پہلے ایپسٹن کے ہاتھوں مبینہ جنسی استحصال کا شکار تقریباً 2 درجن خواتین امریکی قانون سازوں کے ساتھ کانگریس کے باہر جمع ہوئیں اور فائلز جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
میروپس سسٹم کی تعیناتی نیٹو کی اپنی مشرقی سرحد کو مضبوط کرنے کی ہنگامی کوششوں کا حصہ ہے، اتحاد نے ستمبر میں پولینڈ میں روسی ڈرونز کو مار گرانے کیلئے طیارے بھیجے تھے۔
ہم سعودی عرب کو باضابطہ طور پر اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دے کر اپنے عسکری تعاون کو ایک نئی بلندی تک لے جا رہے ہیں، جو ان کے لیے بہت اہم ہے، امریکی صدر کا عشائیے پر خطاب
آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کا کسی پاپ اسٹار یا اہم شخصیت کے ساتھ گہرا تعلق ہے، حالانکہ آپ نے ان سے کبھی ملاقات نہیں کی؟ اگر ایسا ہے، تو آپ کا رویہ ’پیراسوشل‘ ہے۔
ایمازون اور مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروسز کو سخت مسابقتی قواعد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، برسلز ان کی ’مارکیٹ طاقت‘ کی چھان بین کر رہا ہے، یورپی حکام کا سربراہی اجلاس میں اظہار خیال
2018 میں واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار کا قتل بہت بڑی غلطی ہے، کوشش ہے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو، ایم بی ایس؛ امریکی صدر نے خاشقجی کو متنازع قرار دیکر سوال پوچھنے والے رپورٹر کو ڈانٹ دیا۔
مسودے کے متن میں حساس نکات، تجارتی اقدامات، غریب ممالک کیلئے مالیاتی معاونت اور کاربن میں کمی کے عالمی سطح پر ناکافی اہداف پر متعدد امکانات کو کھلا چھوڑ دیا گیا۔
امریکی صدر کا پاکستان، چین اور روس سمیت دیگر ممالک سے اظہار تشکر، تاریخ کی سب سے بڑی منظوری قرار دے دیا، 2 ریاستی حل کیلئے سیاسی عمل کی جانب بڑھا جائے، انتونیو گوتریس