تحریری امتحانات ختم کر کے ایم سی کیوز پر مبنی امتحان متعارف کروا دیا گیا، نیا نظام گریڈ 16 سے 21 تک کے تمام عہدوں پر جنرل ریکروٹمنٹ کے لیے لاگو ہو گا، پبلک نوٹس
شدید تناؤ کی بیماریوں کا بھی شکار ہو رہے ہیں، مسئلے کو حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ماہر نفسیات کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھیجا ہے، ترجمان محکمہ صحت خیبرپختونخوا
وزیراعظم شہباز شریف نے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو 25، 25 لاکھ کا چیک دیا، تینوں نے گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر 300 جانیں بچائی تھیں
جادے والی میں سرچ آپریشن کے دوران نصب کیا گیا دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی ) برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا، آئی ای ڈی کا ہدف سیکیورٹی فورسز تھیں، ترجمان پنجاب پولیس
اکلوتا بیٹا ہونے کے ناطے نہیں چاہتا میری ماں ایک اور صدمے سے گزریں، پچھلی بار جب میرے 82 سالہ والد نے الیکشن لڑا تھا تو انہیں پولیس نے ہراساں کیا، انہیں گرفتار کیا گیا، حماد اظہر
حالیہ طوفانی بارش کے دوران دو بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کا مقدمہ تھانہ شاہ فیصل کالونی میں والد کی مدعیت میں کے الیکڑک کے اعلیٰ حکام کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کی ضروریات اور ترجیحات اجاگر کریں گے، بلوچستان کے عوام کی امیدیں اور توقعات شامل ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ بلوچستان کا مشاورتی اجلاس سے خطاب
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں جامعہ اردو میں پٹواری بھرتی کیے جانے کا معاملہ بھی سامنے آگیا، ایچ ای سی کے تحقیقی منصوبے 17 سال سے نامکمل ہونے کا بھی انکشاف
سینیٹر پلوشہ خان کی زیرِ صدارت اجلاس، جاز پر صارفین سے 6 ارب سے زائد روپے کی اضافی وصولیوں کے ایجنڈے پر بحث، ای کامرس پر ٹیکس لگانے پر ایف بی آر حکام کو طلب کرلیا۔
سنیارٹی لسٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ترقیاں دی گئیں، ملازمین کی تعداد کے قانون کے برخلاف 4 ارب کے الاؤنسز ادا کیے گئے، ڈی جی آڈٹ سندھ کی 24-2023 کی رپورٹ۔
انسپکٹر محمد نعیم ضیا نے ہی مقدمہ درج کروایا اور تفتیش بھی انہیں ہی سونپ دی گئی، منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزم زاہد نواز کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری۔
دو بندو سلام کوٹ میں پولیس پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، ایک شہری بھی جاں بحق ہوا، آئی جی پختونخوا کا پولیس کو خراج تحسین
انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور زین قریشی سمیت 34 ملزمان کو کیس میں بری کردیا، زرتاج گل، فرح آغا، کنول شوزب کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
درخواست گزار 2008 میں شہریت کی درخواست دینے والے فضل الرحمٰن کے خاندان سے ہیں، شہریت کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
میں نے کوئی تشدد نہیں کیا، مجھ پر جھوٹا الزام ہے، ٹاؤن چئیرمین ہوں، غیر قانونی کام کو روکنا میرا اختیار ہے، روڈ کھدائی کا پرمیشن مانگا لیکن انہوں نے نہیں دیا، فرحان غنی کا عدالت میں بیان
2025ء میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امریکا بھارت سے دور ہو رہا ہے بلکہ یہ کہ وہ جنوبی ایشیا میں کام کرنے کے لیے مختلف طریقے آزما رہا ہے۔
حملے میں فیڈرل ریزرو پولیس کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جوابی کارروائی میں مارے جانے والوں میں سہولت کار بھی شامل، وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہدا کو خراج عقیدت
ٹانڈا برانچ سے 5 کروڑ 50 لاکھ، سروسز انڈسٹریز برانچ سے 2 کروڑ روپے اور منگووال برانچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سونا نقلی زیورات سے بدل دیا گیا، ایف آئی آر
پراسیکیوشن کی جانب سے اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کو بھیج دیا گیا، موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔
آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک حکومت اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر بحالی کے کام کرے گا، اسمٰعیلی فرقے کے روحانی پیشوا کے جوابی خط میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو یقین دہانی
کسی خاص فصل کی کل رقبہ بندی اور پیداوار کے ناقابلِ اعتماد اعداد و شمار مستقل مسئلہ رہے ہیں، درآمد اور برآمد کی حکمت عملی میں مشکل پیش آتی تھی، مسائل حل ہوں گے۔
حکومت نے اطلاع ملتے ہی الرٹ جاری کر دیا، بھارت کے پانی چھوڑنے پر دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل۔