ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو اسرائیل اور خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈے اس کے جائز اہداف ہوں گے، جبکہ ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مزید سخت آپشنز پر غور کر رہی ہے، وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ایران کے خلاف ممکنہ حملوں پر ابتدائی بات چیت ہو چکی ہے جبکہ نیویارک پوسٹ کے مطابق امریکا بعض منتخب اہداف پر ابتدائی حملے کر سکتا ہے۔