ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو اسرائیل اور خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈے اس کے جائز اہداف ہوں گے، جبکہ ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
شائع11 جنوری 202602:24pm
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مزید سخت آپشنز پر غور کر رہی ہے، وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ایران کے خلاف ممکنہ حملوں پر ابتدائی بات چیت ہو چکی ہے جبکہ نیویارک پوسٹ کے مطابق امریکا بعض منتخب اہداف پر ابتدائی حملے کر سکتا ہے۔
بھارت کے ساتھ مئی کی جھڑپ کے بعد پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر سمیت دفاعی سازوسامان نے عالمی توجہ حاصل کی، عراق، سعودی عرب، بنگلہ دیش اور لیبیا کے ساتھ معاہدے اور مذاکرات جاری ہیں۔
شمالی وزیرستان اور کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد مارے گئے، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وانا بازار میں مدرسے کے قریب دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے جے یو آئی ف کے رہنما مولانا سلطان محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، مولانا فضل الرحمٰن نے واقعے کو پُرامن بیانیے پر حملہ قرار دیا۔
شائع10 جنوری 202606:33pm
معروف سینئر اداکارہ نے ان کے نام اور تصاویر استعمال کرکے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پیسے مانگنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے صفحات کو فالو نہ کریں۔
شائع06 جنوری 202606:16pm
لاہور کی سیشن عدالت نے سوشل میڈیا پر جوئے کی ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں دونوں ٹک ٹاکرز کی پیشگی ضمانت 26 جنوری تک بڑھا دی، جبکہ این سی سی آئی اے کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
بلومبرگ کے مطابق ترکیہ کی شمولیت سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کا نیا محور بن سکتا ہے، جو خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کرے گا۔
شائع10 جنوری 202602:10pm
مظاہروں کے دوران 34 مظاہرین اور 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، دو ہزار سے زائد افراد گرفتار، آیت اللہ خامنہ ای کا ٹرمپ کو اپنے ملکی معاملات پر توجہ دینے کا مشورہ
عماد وسیم نے علیحدگی کی وجہ کئی برسوں سے جاری ناقابلِ حل اختلافات کو قرار دیا، جبکہ ثانیہ اشفاق کے بیان میں معاملے کو بہت زیادہ تکلیف دہ انداز میں پیش کیا گیا۔
شائع29 دسمبر 202502:03pm
بنگلہ دیش نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے تین سفارتی مشنز کے ویزا سیکشن بند کر دیے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
واقعے کے بعد سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں رجب بٹ کو پھٹی ہوئی قمیض میں ہجوم کے درمیان چلتے دیکھا گیا جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ وکلا کے ایک گروپ کے ساتھ نظر آئے جو کراچی بار زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔
شائع29 دسمبر 202501:46pm
امریکی وزیرِ تجارت کے مطابق تجارتی معاہدہ حتمی مرحلے میں تھا، مگر مودی کے ٹرمپ سے براہِ راست رابطہ نہ کرنے پر بات چیت رک گئی اور بھارت پر بھاری ٹیرف عائد کر دیے گئے۔
پاکستان کے تحفظات کے پس منظر میں کالعدم تنظیم کے سربراہ نے افغان جنگجوؤں کی بھرتی اور تعیناتی سے گریز کا حکم دیا، خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا انتباہ جاری
مجھے اُمید ہے کہ اگلی بار ہمیں ایسی پریس کانفرنس کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی اور یہ بھی اُمید کرتے ہیں کہ ہمارے خلاف بھی کوئی پریس کانفرنس نہیں کی جائے گی، گوہر علی خان
چیف آف ڈیفنس فورسز نے لاہور گیریژن کے دورے کے دوران واضح کیا کہ پاک فوج قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر کاربند ہے اور ملک کی خودمختاری و استحکام کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
29 جنوری سے ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی، 2012 کے بعد یہ پہلی باقاعدہ فضائی سروس ہوگی، جو دونوں ممالک کے درمیان بہتر رابطوں، تجارت اور سیاحت کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تقریباً 2 ارب ڈالر کے سعودی قرضوں کو جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کے سودے میں تبدیل کرنے کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں بات چیت جاری ہے۔
جسمانی تشدد اورمغلظات بکی گئیں، بہت بے بس محسوس کر رہا تھا، مجھ سے معاملہ ختم کرنے کیلئے 8 کروڑ روپے مانگے گئے، یو ٹیوبر کا ایک گھنٹہ طویل ویڈیو میں انکشاف