ہم نے قدرتی وسائل کو بہت زیادہ استعمال کر لیا ہے، اب ہماری آبادی اور ضروریات بڑھتی جا رہی ہیں لیکن قدرت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہماری تمام ضروریات پوری کر سکے۔
'ہماری دنیا ایک ایسی گاڑی کی طرح ہے جسے ہمیں نہیں پتا کہ کون چلا رہا ہے، یہ گاڑی بہت تیزی سے چل رہی ہے اور اگر ہم نے اسے نہیں روکا تو یہ تباہ ہو جائے گی'۔
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اب چھٹی بار خاتمے کی جانب بڑھ رہی ہے لیکن اس کی وجہ پہلی دفعہ ہم انسان ہیں تو کیا ہم اس تباہی کو روکنے کے لیے بروقت کچھ کر پائیں گے؟
جنگلی حیات کے ساتھ اپنے ابتدائی تعلق میں ہی انسان نے قدیم جانوروں کے ارتقائی مقدر کا تعین کیا جس نے بتایا تھا کہ اُن کا انجام کیا ہوسکتا یا کیا ہونے جارہا ہے۔