واشنگٹن پاکستان میں مداخلت نہیں کرے گا کیونکہ امریکا کے کوئی بھی ایسے ضروری مفادات وابستہ نہیں جنہیں موجودہ حکومتی نظام سے نقصان پہنچ رہا ہو اور عمران خان کے آنے سے وہ بہتر ہو جائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ صرف انہیں مسائل پر توجہ دیتے ہیں جو اعلیٰ عوامی مفاد میں ہوتے ہیں اور سیاسی طور پر پُرکشش ہوتے ہیں, پاک-امریکا تعلقات کی موجودہ حالت اس زمرے میں نہیں آتی۔
پاکستان کو امریکا-چین کشیدگی، بھارت سے متنازع تعلقات اور افغانستان کو جواز بنا کر نہیں بلکہ خود اپنی اہمیت اور مفادات کی بنیاد پر امریکا سے تعلقات کو بحال کرنا چاہیے۔