مسلسل غیرحاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے جج نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام افراد کو 11 نومبر تک عدالت میں پیش کیا جائے۔
ہمارا وفد آج روانہ ہو گیا، مذاکرات کل صبح شروع ہوں گے، امید ہے افغانستان دانشمندی سے کام لے گا اور خطے میں امن بحال ہو گا، خواجہ آصف کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
اس آئینی ترمیم سے قوم کو مزید تقسیم نہ کریں، حکومت وفاق کا اسٹرکچرخطرے میں ڈالنا چاہتی ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب؛ تمام چیزیں اتحادیوں کی مشاورت سے طے ہوں گی، طارق فضل چوہدری
نامعلوم کالر نے خلیل الرحمٰن قمر کو بار بار کالز اور میسیجز کیے اور تاوان نہ دینے پر آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی گئی، مقدمہ کا متن
پاکستان بھر میں ٹیکس سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے تحت تمام ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل قائم کیے جائیں گے جو مینول ریٹرن فائلرز کو معاونت فراہم کریں گے، ایف بی آر
مولانا فضل الرحمٰن ہماری تجاویز کا جائزہ لیں گے، ملکی سلامتی کے لیے ہمیشہ اُنہیں آگے پایا، اُن سے بات کرنی تھی، کر لی، سینیٹر فیصل کی سربراہ جے یو آئی (ف) سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
ملزمان کے کنڈکٹ سے ظاہر ہے کہ وہ جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہو رہے جب کہ استغاثہ کے 3 گواہان عدالت میں موجود رہے ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد
27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پرہم نے خود وزیراعظم سے رابطہ کیا، بلدیاتی حکومت کو بھی آئین کے تحت حکومت سمجھا جائے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار کی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نے آج کیس فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقرر کر رکھا تھا تاہم سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا، عدالت نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔
ہم وہ فیصلے کریں گے جو عوام کے حق میں بہتر ہوں، ایسے اقدامات تکلیف دہ ضرور ہوتے ہیں لیکن اس سے جانیں بچاسکتے ہیں، یہ سیاسی جماعتیں ہر چیز پر تنقید کرتی ہیں، سینئر وزیر سندھ
رینجرز نے اے این ایف کی خفیہ اطلاع پر ملزم کو لیاری ایکسپریس وے سے گرفتار کیا تھا، ملزم اپنے بے گناہی کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہا، انسداد دہشت گردی عدالت
وزیراعظم آفس میں تقریب، ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کیلئے ایک لاکھ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس تقسیم، اے آئی اسکلز لیب کا قیام، گیمنگ انڈسٹری کیلئے پالیسی فریم ورک پر تعاون کیا جائیگا۔
اقتصادی مسائل وقتی نوعیت کے ہیں اور چند برسوں میں حل ہو جائیں گے، لیکن ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی کے مسائل وجودی ہیں اور اب فوری توجہ کے مستحق ہیں، محمد اورنگزیب کا کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے معین رضا قریشی سمیت دیگر کی درخواست پر پنجاب حکومت، سیکریٹری بلدیات سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے جواب طلب کرلیا
سڑکوں کے انفرااسٹرکچر، گاڑیوں کی ملکیت کی تصدیق اور روڈ سائن کی تنصیب کے بغیر ہی ای چالان کا نظام نافذ کردیا گیا، موٹر سائیکل پر کراچی میں جرمانہ 5 ہزار جبکہ لاہور میں 200 ہے، منعم ظفر کا درخواست میں موقف
پاکستان 600 میگا ہرٹز سے زائد اسپیکٹرم نیلام کرے گا، جو موجودہ تھری جی اور فور جی خدمات میں بہتری لائے گا اور فائیو جی ٹیکنالوجی بھی متعارف کروائے گا، اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب
مجھ سمیت عمران اسمٰعیل اور محمود مولوی یہ کوشش پاکستان کے سیاسی استحکام کیلئے کررہے ہیں، وہ وقت قریب ہے جب فاصلے کم ہوتے نظر آئیں گے، سابق پی ٹی آئی رہنما کا ٹوئٹ میں دعویٰ
گوگل کا پاکستان کو ایکسپورٹ حب بنانے کا منصوبہ ہے، نوجوانوں کو ڈیجیٹل اور تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں، کراچی میں ’دی فیوچر سمٹ‘ سے خطاب
19 سالہ اسد منیب اے سی ٹیکنیشن تھا، اسکے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا تھا، 13 میں سے ایک زخمی ہسپتال سے ڈسچارج، 5 مریضوں کی 2 ہفتے میں پلاسٹک سرجری کی جائے گی، ڈاکٹر
ٹرمپ جانے یا حکومت، پیار کی پینگیں ہمارے ساتھ اور 10 سالہ دفاعی معاہدہ بھارت کے ساتھ کر لیا، ہائیکورٹ کی اجازت کے باوجود مجھے عمرے پر جانے سے روکا گیا، راولپنڈی میں گفتگو
اب تک صوبے میں ڈینگی بخار سے 20 افراد جاں بحق ہو چکے، کئی مریضوں کو پہلے سے سنگین طبی مسائل لاحق تھے، جن کی وجہ سے ان کی حالت مزید خراب ہوئی، سیکریٹری صحت
اگر درآمدات کو قابو میں نہ رکھا گیا تو تجارتی خسارہ مزید بڑھے گا، جس سے کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر اور مستحکم روپے کی قدر پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، ماہرین معاشیات
گزشتہ ماہ جیولرز کے دباؤ اور سرمایہ کاروں کی شدید طلب کے باعث حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا جس کی وجہ سے ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
بھاری ہتھیاروں سے لیس تقریباً 2 درجن نامعلوم ملزمان نے کٹھان پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، ریکارڈ اور فرنیچر نذر آتش، سرکاری اسلحہ ساتھ لے گئے، چیک پوسٹ پر دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا
سول تنازعات کا بروقت حل صرف فریقین کا قانونی حق نہیں بلکہ ایک مؤثر عدالتی عمل کی لازمی خصوصیت بھی ہے، تاخیر سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد کم ہوتا ہے اور بروقت انصاف کا حق متاثر ہوتا ہے، جسٹس شکیل احمد
پاکستان کی شہری آبادی سرکاری طور پر بتائی گئی تعداد سے تقریباً دو گنا ہے، کیوں کہ سرکاری تعریف صرف بڑے شہروں تک محدود ہے، عالمی بینک کے پالیسی ریسرچ ورکنگ پیپر کا تجزیہ
پاکستان جلد اپنی بحریہ کے بیڑے میں نئی آبدوزیں شامل کرے گا، جو قومی اور سمندری سلامتی میں نمایاں کردار ادا کریں گی، پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو-25 کے دوسرے روز اظہار خیال