تہران کے تل ابیب پر میزائل حملوں کے بعد مزید کشیدگی نہیں ہونی چاہیے، وقت آ گیا ہے کہ سب کچھ روکا جائے، امن اور سفارت کاری کو غالب آنا چاہیے، انتونیو گوتریس کا پیغام
اسرائیل نے حملے کرکے جنگ کا آغاز کیا، اب صہیونیوں کے زندگی مشکل ہوجائےگی، ہماری فوج تیارہے، ایرانی حکومت اورعوام فوج کےپیچھےکھڑی ہے، ایران کے سپریم لیڈر کا قوم سے خطاب
اسرائیل کی جنگ آپ سے نہیں، بلکہ اس مشترکہ دشمن سے ہے، جو آپ کو بھی معاشی طور پر بھی تباہ کررہی ہے، میں آپ کے ساتھ ہوں، اسرائیل کے عوام آپ کے ساتھ ہیں، نیتن یاہو کا ایرانی عوام کے نام پیغام
امریکی تیل کی قیمت میں 7.26 فیصد اضافہ ہوا، جو تقریباً 72.98 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ برینٹ کی قیمت 7 فیصد اضافے سے 74.23 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
ایران نے تل ابیب، حیفہ، مقبوضہ بیت المقدس پر میزائل برسادیے، 7 صہیونی فوجی زخمیوں میں شامل، جوہری تحقیقی مرکز بھی ہدف بنا، اسرائیل کا کوئی حصہ محفوظ نہیں رہے گا، تہران
موساد نے ایران کے اندر ایک خفیہ دھماکہ خیز ڈرون بیس بنایا، ہتھیاروں کے نظام لے جانے والی گاڑیاں ایران میں اسمگل کی گئیں، اینٹی ایئرکرافٹ سائٹس کے قریب درست میزائل نصب کیے، خبر ایجنسی
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے 13 جون کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایران کی حدود میں رہ کر ایران پر حملے کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔
دفترخارجہ میں قائم کرائسسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال رہے گا جبکہ پاکستانی سفارتخانہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایران میں موجود زائرین اور شہریوں کو واپس لانے کیلئے سہولیات فراہم کرے گا، ترجمان
پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور او آئی سی کا سرگرم رکن ہونے کی حیثیت سے سفارتی محاذ پر اہم کردار ادا کرسکتا ہے، عالمی فورمز پر ایران کے مؤقف کی حمایت میں آواز بلند کرسکتا ہے۔
پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہونے کے ساتھ اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی