ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنا ممکن نہیں، ہمارے پاس اس میدان میں مہارت، مواد اور ارادہ تینوں موجود ہیں، آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی کی سوشل میڈیا پوسٹ
امریکی اقدامات سے عالمی امن خطرے میں پڑچکا، عالمی قوانین کے مطابق ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے، اپنے تحفظ وسلامتی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، ایرانی مندوب کا سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب
ایران پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے، چاہتے ہے تنازع کا پرامن حل نکلے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب
دو روز قبل، اسی ایوان میں براہِ راست اپیل کی تھی کہ امن کو ایک موقع دیا جائے لیکن کسی نے اس اپیل پر کان نہیں دھرے، انتونیو گوتریس کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس سے خطاب
فیلڈ مارشل عاصم منیر کیساتھ ظہرانے نے حکمرانوں کو اس قدر خوش کیا کہ انہوں نے امریکی صدر کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کر دی، مولانا فضل الرحمٰن
چین آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، آبنائے ہرمز کو بند کرنا ایران کے لیے معاشی خودکشی کے مترادف ہوگا، امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو
یمن باضابطہ طور پر (امریکا اور اسرائیل کے خلاف) جنگ میں داخل ہو رہا ہے، یمنی مسلح افواج کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام
امریکی ماہرین کا یہ اعتراف کہ ایران کی عسکری صلاحیتیں کمزور تو ہوئی ہیں مگر مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں، امریکی بیانیے کے اس دعوے کو جھٹلاتا ہے کہ یہ مکمل فتح تھی، تہران ٹائمز
آئی اے ای اے کے معائنہ کار 13 جون سے ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ نہیں کر سکے، امید ہے وہ جلد از جلد فردو اور دیگر مقامات پر دوبارہ معائنہ کرنے کے قابل ہوں گے، رافیل گروسی
86 سال کی عمر میں خامنہ ای کی زندگی کا بہت سا کام تباہ ہو چکا، ممکن ہے کہ وہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے سرنڈر کے مطالبے کو قبول کرنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دیں، نیویارک ٹائمز
ایران مؤثر جوابی کارروائی نہ کرسکا تو یہ پیغام چین، روس اور دیگر عالمی حریفوں کو جائے گا کہ ٹرمپ ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے، واشنگٹن پوسٹ
کارروائی کا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں تھا، فردو تنصیبات بنیادی ہدف تھیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے ہیں، پیٹ ہیگسیتھ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ہمراہ بریفنگ
امریکا کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھاتا ہے، اسرائیل جارحیت بند کرکے بات چیت شروع کرے، چینی وزارت خارجہ
بین الاقوامی برادری کے ہر رکن پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جنگ کے اس سانحے کا خاتمہ کرے، اس سے پہلے کہ یہ ایک ناقابلِ تلافی خلیج بن جائے، ویٹی کن میں خطاب