فلسطینیوں کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے ہی کرنا ہے، کوئی اور انکے مستقبل اور گورننس سے متعلق فیصلے نہیں کرسکتا، اسرائیل کے حامی ممالک شریک جرم ہیں، مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں خطاب
یہ منصوبے غزہ میں ایک اور تباہی کو جنم دیں گے، جو پورے خطے میں اثر انداز ہوگی اور مزید جبری نقل مکانی، ہلاکتوں اور تباہی کا باعث بنے گی، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کا سلامتی کونسل کو انتباہ
فلسطین کو تسلیم کرنا ان وعدوں پر مبنی ہوگا جو آسٹریلیا کو فلسطینی اتھارٹی سے موصول ہوئے ہیں، جن میں یہ یقین دہانی شامل ہے کہ مستقبل کی کسی بھی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا، انتھونی البانیز
صہیونی فوج نے الشفا ہسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر موجود صحافیوں کے خیمے کو نشانہ بنایا، حملے میں 7 افراد شہید ہوئے، اسرائیل کا انس الشریف پر حماس کے سیل کی قیادت کرنے کا الزام
غزہ میں فوجی کارروائیوں کے پھیلاؤ سے موجودہ انسانی بحران مزید سنگین ہو جائے گا اور خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو نقصان پہنچے گا، شہباز شریف کا ایکس پر پیغام
غزہ پر قبضے سے باقی ماندہ مغویوں کی جان خطرے میں پڑ جائے گی، یہ اقدام اسرائیلی فوجیوں کو تھکا دے گا جبکہ اسرائیل کی بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچے گا، اسرائیلی آرمی چیف
اسرائیلی وزیراعظم کے بیانات ثابت کرتے ہیں کہ وہ اپنے ذاتی مفادات اور انتہا پسند ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اب بھی غزہ میں قید اسرائیلی مغویوں کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، حماس
سلیمان العبید کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دیگر افراد کے ساتھ خوراک کے حصول کیلئے کوشاں تھا، سابق فاروڈر نے اپنے طویل کیریئر کے دوران فلسطین کیلئے 100 سے زائد گول کیے۔
یہ ایوان غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی فوجی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام اور ایک سنگین انسانی بحران پیدا ہوا ہے، قرارداد کا متن
واقعہ وسطی غزہ کی پٹی میں واقع النصیرات مہاجر کیمپ کے قریب گزشتہ شب پیش آیا، حماس کا اسرائیل پر ٹرک ڈرائیورز پر غیر محفوظ راستے اختیار کرنے کیلئے مجبور کرنے کا الزام۔
جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے، اگر وہی پاکستان میں ہو، تو کیا ہم اسی طرح خاموش رہیں گے؟ ہمیں ہر حال میں سامنے آنا چاہیے جیسے یہ ہمارے ساتھ ہو رہا ہو، سماجی رہنما
اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل یو این اور یورپی کمیشن نے اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کی کوششوں کو ’انتہائی تشویشناک‘ قرار دیدیا، اسرائیل پر منحصر ہے کہ وہ مکمل قبضہ کرے یا نہیں، ٹرمپ
اسرائیل اور امریکا کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن انسانی امداد کے نام پر خفیہ عسکری اور جغرافیائی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کا الزام
اسرائیلی دھمکیاں حماس کو رعایت دینے پر مجبور کرنے کی کوشش ہیں، لیکن مزاحمتی نظیمیں مکمل جنگ بندی اور غزہ سے مکمل انخلا سے کم پر راضی نہیں ہوں گی، فلسطینی مذاکراتی ذرائع
صہیونی فورسز کی بے مثال شدت کیساتھ زمینی کارروائی فضائیہ اور توپ خانے سے غزہ کے مختلف علاقوں میں جاری ہے، لاغرپن کی وجہ سے فلسطینی امداد تک رسائی سے محروم
' ابتدا میں یہ ایک منصفانہ، ایک دفاعی جنگ تھی، لیکن جب ہم نے تمام فوجی مقاصد حاصل کر لیے، تو یہ جنگ ایک منصفانہ جنگ نہیں رہی،' ریٹائرڈ افسران کا ٹرمپ کو خط