غزہ میں صہیونی فورسز کی بمباری میں 10 افراد پانی کی تقسیم کے مقام کے قریب مارے گئے، اسرائیل میں فلسطینی بچوں کی شہادتوں پر احتجاج، برطانوی پارلیمنٹرینز کا وزیر داخلہ کو خط
اپ ڈیٹ13 جولائ 202506:55pm
حماس نے انخلا کے وہ نقشے مسترد کر دیے جو اسرائیل نے تجویز کیے تھے، غزہ کا تقریباً 40 فیصد حصہ اسرائیلی کنٹرول میں رہنا تھا، بحران امریکی مداخلت سے حل ہوگا، فلسطینی ذرائع
ہم پانچ منٹ تک گولیوں کی زد میں پھنسے رہے، کچھ لوگوں کو سر میں کچھ کو دھڑ میں گولی لگی، میرے ساتھ بیٹھے ایک شخص کو دل میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا، عینی شاہد
حماس کے جانبازوں نے اینٹی ٹینک گولوں سے ایک مرکاوہ ٹینک اور ایک بکتر بند نفری بردار گاڑی کو نشانہ بنایا اور ایک اسرائیلی فوجی کو پکڑنے کی کوشش کی، القسام بریگیڈ کا بیان
دیرالبلاح میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہوئے، الشفا ہسپتال میں 100 سے زائد نوزائیدہ بچے اور تقریباً 350 ڈائیلاسز کے مریض زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، ڈائریکٹر
امداد کی آزادانہ رسائی، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے انخلا اور مستقل جنگ بندی کیلئے حقیقی ضمانتوں سمیت کئی اہم نکات پر اب بھی اختلاف موجود ہے، مزاحمتی تنظیم
ایٹرنٹی سی پر عملے کے 22 ارکان سوار تھے، حوثیوں نے گزشتہ روز ہی بحری جہاز 'میجک سیز' کو ڈبونے کی وڈیو جاری کی تھی، دونوں جہاز لائبیریا کے پرچم بردار اور یونان کے انتظام تھے۔
6 بچوں سمیت 20 فلسطینی رات کیے گئے 2 حملوں میں شہید ہوئے، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ہی امن کا واحد راستہ ہے، میکرون کا برطانوی پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے خطاب
غیر اعلانیہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، میڈیا کو رسائی نہیں دی گئی، ملاقات کا مرکزی نکتہ غزہ میں قید مغویوں کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششیں تھیں، اسرائیلی وزیراعظم
سپاہیوں کے قاتلوں سے مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں، انہیں امداد دینے کے بجائے بھوکا مار دینا چاہیے، اتمار بن گویر کا نیتن یاہو سے مذاکراتی وفد دوحہ سے واپس بلانے کا مطالبہ
کوئی وزیرِاعظم ہو یا صدر، آرمی چیف ہو یا فیلڈ مارشل، سب کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ ہمارے لیے سرخ لکیر ہے، مزاحمت کی قیادت ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی، امیر جماعت اسلامی
اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو رفح کے ملبے پر ‘انسانی ہمدردی کا شہر’ بنانے کا حکم دیا، لیکن ماہرین نے منصوبے کو غزہ کے تمام فلسطینیوں کیلئے حراستی کیمپ قرار دے دیا۔
ہمیں اطراف کے تمام ممالک سے شاندار تعاون ملا ہے، ہر ایک نے تعاون کیا ہے لہٰذا کچھ اچھا ہونے والا ہے، امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں گفتگو
2 صہیونیوں کی حالت تشویشناک، صہیونی اہلکار بیت حانون میں زمینی کارروائیوں کے دوران سڑک کے کنارے نصب بم کا نشانہ بنے، زخمی اہلکاروں کو نکالنے کے دوران فائرنگ بھی کی گئی، اسرائیلی فوج
صہیونی فورسز نے رفح کے شمال میں امدادی مرکز کے قریب فائرنگ کی، 40 افراد زخمی ہوئے، مغربی غزہ میں کلینک میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر میزائہل داغے گئے
اعلامیے میں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت بشمول آزاد ریاستِ فلسطین کے قیام کے حق کو ایک بار پھر تسلیم کیا گیا، اسرائیل کی جانب سے قحط کو بطورِ جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی شدید مذمت
خان یونس میں خیموں پر حملوں میں 5 فلسطینی شہید، شیخ رضوان کے علاقے میں 21 فلسطینی نشانہ بنے، اسرائیلی فوج کا اسی ہفتے طولکرم میں مزید 104 عمارتیں مسمار کرنے کا اشارہ
اسرائیلی کابینہ کے 14 ارکان اور کنیسٹ کے اسپیکر کا نیتن یاہو کو خط میں مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا مطالبہ، فلسطین اتھارٹی، اردن، سعودی عرب اور مصر نے مطالبہ مسترد کردیا۔
ٹرمپ کے جنگ بندی کے دباؤ کے باجود اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار، تمام یرغمالیوں کو آزاد کرائیں گے اور ہم حماس کو ختم کر دیں گے، یہ تنظیم مزید باقی نہیں رہے گی، بنجمن نیتن یاہو
امدادی مراکز کے قریب حالات بدتر ہوچکے ہیں، یہ سلسلہ اس لیے جاری ہے کیونکہ فلسطینی اتنے مجبور ہیں کہ وہ خوراک حاصل کرنے کیلئے ناممکن خطرات مول لے رہے ہیں، ڈائریکٹر یو این آر ڈبلیو اے