86 سال کی عمر میں خامنہ ای کی زندگی کا بہت سا کام تباہ ہو چکا، ممکن ہے کہ وہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے سرنڈر کے مطالبے کو قبول کرنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دیں، نیویارک ٹائمز
ایران مؤثر جوابی کارروائی نہ کرسکا تو یہ پیغام چین، روس اور دیگر عالمی حریفوں کو جائے گا کہ ٹرمپ ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے، واشنگٹن پوسٹ
کارروائی کا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں تھا، فردو تنصیبات بنیادی ہدف تھیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے ہیں، پیٹ ہیگسیتھ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ہمراہ بریفنگ
امریکا کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھاتا ہے، اسرائیل جارحیت بند کرکے بات چیت شروع کرے، چینی وزارت خارجہ
بین الاقوامی برادری کے ہر رکن پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جنگ کے اس سانحے کا خاتمہ کرے، اس سے پہلے کہ یہ ایک ناقابلِ تلافی خلیج بن جائے، ویٹی کن میں خطاب
بحرین کی شہریوں کو بلاضرورت مرکزی شاہراہوں کا رخ نہ کرنے کی ہدایت، تمام سرکاری و نجی تعلیمی آن لائن کلاسز پر منتقل کردیے، کویت میں ہنگامی پناہ گاہین قائم کردی گئیں۔
امن پسند صدر کے طور پر آنیوالے ٹرمپ نے نئی جنگ کا آغاز کردیا، سابق روسی صدر اور روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدودیف کا اپنے ٹیلیگرام چینل پر پیغام
ایران کےخلاف فضا، زمین یا اپنا سمندر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، اسرائیلی جارحیت پر پاکستان تہران کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا ہے، سیکیورٹی ذرائع
دنیا یہ نہ بھولے کہ یہ امریکا ہی تھا جس نے ایک سفارتی عمل کے دوران اسرائیل کی جارحانہ کارروائی کی حمایت کر کے سفارت کاری سے غداری کی، ایرانی وزارت خارجہ
چلی، کیوبا، وینزویلا اور میکسیکو نے امریکی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاقتور ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا انسانیت کے طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کرے۔