ٹرمپ وہ وہی کریں گے جو امریکا کیلئے بہتر ہوگا، میں وہ کروں گا جو اسرائیل کیلئے بہتر ہوگا، ضرورت پڑی تو اسرائیل اکیلے پوری کارروائی انجام دے سکتا ہے، میرے بیٹے کی شادی منسوخ ہوگئی
ایران کے پاس اب بھی 100 سے زائد میزائل لانچرز موجود ہیں، لانچرز ایران کی جانب سے اسرائیل پر ہزاروں میزائل داغنے کی صلاحیت سمجھے جاتے ہیں، اسرائیلی عہدیدار
زمین سے تقریباً 7 کلومیٹر کی بلندی پر میزائل کئی چھوٹے بموں میں تقسیم ہو جاتا ہے، اور ان میں سے ہر ایک کا اثر 8 کلومیٹر کے دائرے میں ہوتا ہے، آئی ڈی ایف
بی بی کے لیے ایران صرف ایک خطرہ نہیں ہے بلکہ یہ اس منصوبے کا حتمی ہدف ہے جو 25 سال سے زائد عرصے سے امریکا اور اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے لیے ترتیب دے رہے ہیں۔
عالمی ادارے اور اسلامی دنیا ایران کیخلاف جارحیت کو روکنے اور جوہری مسئلے کاعالمی قوانین کے مطابق پرامن اور منصفانہ حل تلاش کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، عراقی رہنما
لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم ہونے کی وجہ سے گہما گہمی بھی تھی، کئی عمارتیں ہل کر رہ گئیں، عبادت گاہ کو بھی نقصان پہنچا، اور اسکولوں میں ملبہ بکھر گیا، لوگ خوفزدہ ہیں، دی ٹیلیگراف
گرفتاریاں عراق سے متصل سرحدی علاقے اور شمال مشرقی شہر مشہد میں عمل میں آئیں، موساد کے ایجنٹس اسرائیلی حملوں کے لیے ڈرون تیار کررہے تھے، تفتیش جاری ہے، ایرانی میڈیا
یہ ری ایکٹر جزوی طور پر تعمیر شدہ تھا، اور ایران نے آئی اے ای اے کو مطلع کیا تھا کہ وہ اس سہولت کو اگلے سال آپریشنل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، آئی ڈی ایف
امریکا صہیونی حکومت کے حق میں میدان میں سرگرم ہونا چاہتا ہے تو ایران کو مجبوراً اپنے وسائل استعمال کرنا ہوں گے تاکہ جارحین کو سبق سکھایا جا سکے، کاظم غریب آبادی
مسٹر گروسی! اب بہت دیر ہو چکی، آئی اے ای اے کی قرارداد اسرائیل کے حملے کے لیے جواز کے طور پر استعمال کی گئی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا رافیل گروسی کے بیان پر ردعمل
اراک میں ایک غیر فعال جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنایا، جب کہ نطنز میں واقع جوہری تنصیب کو بھی دوبارہ ہدف بنایا گیا، اب تک دو تہائی میزائل لانچرز بھی تباہ کردیے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
خامنہ ای کو اپنے جرائم کی قیمت چکانی پڑے گی، اسرائیل اب ایران میں نئے نوعیت کے اسٹریٹجک اہداف پر حملے شروع کرے گا تاکہ ریاستِ اسرائیل پر منڈلاتے خطرات کو ختم کیا جا سکے، اسرائیل کاٹز
سوروکا ہسپتال کے بعد 271 افراد کو ہسپتالوں میں لایا گیا، اسرائیلی وزارت صحت، ایران نے میزائل کیساتھ کلسٹر بم اور وار ہیڈ کا استعمال کیا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
دونوں رہنماؤں نے ایران، اسرائیل کشیدگی پر تفصیلی تبالہ خیال کیا،فیلڈمارشل نے پاک بھارت کشیدگی میں سیز فائر کیلئے امریکی صدر کےکردار کو سراہا، آئی ایس پی آر
ایک ایسا معاہدہ ممکن ہے جس کے تحت تہران کو پُرامن جوہری پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دی جا سکے جبکہ اسرائیل کے سلامتی خدشات کو بھی دور کیا جا سکے، صحافیوں سے گفتگو
ایران نے حالیہ برسوں میں انتہائی افزودہ یورینیم جسے ’بم گریڈ کے قریب‘ یعنی بم کے قریب معیار کا مواد کہا جاتا ہے، کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے، رپورٹ
ہمارے کیخلاف شدید ترین جارحیت کے باوجود اب تک صرف جوابی کارروائی کی، ایران دفاع کا حق فخر اور بہادری سے استعمال کرتا رہے گا مگر سفارتکاری کیلئے پرعزم ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
یہ ملاقات پاکستان کیلئے اللہ کی طرف سے ایک موقع ملا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر دفاع کی پروگرام میں گفتگو
امریکی صدر حتمی حملے کا حکم اس وقت تک مؤخر کر رہے ہیں جب تک یہ واضح نہ ہو جائے کہ آیا ایران اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہوتا ہے یا نہیں، وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ
جنگ کا اصل مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانا ہے، اگر ہم ایرانی عوام میں بے چینی پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو یہ ایک اضافی کامیابی ہو گی، سینیئر اسرائیلی عہدیدار
جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ جمعہ کے روز جنیوا میں اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ جوہری مذاکرات کریں گے، یہ ملاقات امریکا کی مشاورت اور رضامندی سے طے ہوئی ہے۔
تہران کے قریب اینٹی ٹینک میزائل بنانے کے مرکز کو بمباری کی، اس مقام کو سے حزب اللہ کو سپلائی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، ترجمان اسرائیلی افواج بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈفرین